-بھارت ایکسپریس
Nagaland Assembly Election Result 2023: اس سال شمال مشرق کی جن ریاستوں میں انتخابی بگل بجا، ان میں تری پورہ، میگھالیہ اورناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ آج جمعرات (2 مارچ) کو ناگلینڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ابتدائی نتائج میں بی جے پی سب سے آگے ہے اور حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ناگالینڈ میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔ 60 سیٹوں والی ناگا لینڈ اسمبلی میں اکثریت کے لئے 31 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
انتخابی رجحانات میں بی جے پی اتحاد ابھی 40 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک پروگیسیو پارٹی (این ڈی پی) اوربی جے پی اتحاد کو 40 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ میں این پی ایف کوبڑا نقصان ہوا ہے۔ این پی ایف صرف ایک سیٹو پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ کانگریس دو سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دیگر کو 18 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ ناگالینڈ الیکشن میں جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو)، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) ایک ایک سیٹوں پر آگے چل رہی ہیں۔ ری پبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاؤلے) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 2-2 سیٹ سے آگے چل رہی ہے۔
بی جے پی نے نبھایا اتحاد کا فرض
ناگالینڈ میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد مرکزی وزیر کرن رججو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے ناگالینڈ میں اتحاد کا فرض نبھایا۔ ہم وہاں اکیلے بھی جیت سکتے تھے، لیکن ہم نے اتحاد کا فرض نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے۔ ہم اس کا استقبال کرتے ہیں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تری پورہ-ناگا لینڈ میں کانگریس فیل
تری پورہ، ناگلینڈ اور میگھالیہ کے رجحانات میں کانگریس کی حالت بے حد خراب نظرآرہی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں نکلی بھارت جوڑو یاترا کا اثر دیکھنے کو ملے گا، لیکن ایسا ہوا نہیں۔ تری پورہ اور ناگلینڈ میں کانگریس کا کھاتہ کھلتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے۔ حالانکہ وہ کچھ سیٹوں پرآگے چل رہی ہے، لیکن دونوں ریاستوں میں اسے بڑا جھٹکا لگا ہے۔
ناگالینڈ میں زبردست اکثریت سے حکومت بنائیں گے: یانتھنگو پیٹن
ناگالینڈ کے نائب وزیراعلیٰ یاتن تھنگو پیٹن نے کہا، ‘این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد کافی آگے چل رہا ہے اور ہم زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمیں 20 میں سے 12 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اس بار زیادہ جیتنے کی امید ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے ناگلینڈ کے 15 پولیس اسٹیشن سے اے ایف ایس پی اے (افسپا) ہٹایا ہے’۔
-بھارت ایکسپریس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…