سیاست

Jawaharlal Nehru University: جے این یو کے نئے قوانین: دھرنا دینے پر 20 ہزار روپے جرمانہ، تشدد پر داخلہ منسوخ

 Jawaharlal Nehru University:  جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے نئے قوانین کے مطابق کیمپس میں دھرنا دینے اور تشدد کرنے پر طلبہ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے یا ان کا داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے یا 30 ہزار روپے کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 10 صفحات پر مشتمل ‘رولز آف ڈسپلن اینڈ پرپر کنڈکٹ برائے جے این یو طلبہ’ مختلف کاموں جیسے کہ احتجاج اور جعلسازی کے لیے سزا تجویز کرتا ہے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے لیے تفتیشی عمل کو بیان کرتا ہے۔

اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی سے متعلق تفتیشی عمل کا ذکر کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق یہ قوانین 3 فروری سے نافذ العمل ہیں۔ یونیورسٹی میں بی بی سی کی ایک متنازعہ دستاویزی فلم دکھانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد یہ قوانین لاگو کیے گئے تھے۔ رولز کی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کی منظوری ایگزیکٹو کونسل نے دی ہے۔ یہ کونسل یونیورسٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس معاملے کو ایک اضافی ایجنڈا آئٹم کے طور پر اٹھایا گیا تھا اور اس بات کا ذکر کیا گیا تھا کہ دستاویز “عدالتی مقدمات” کے لیے تیار کی گئی تھی۔ جے این یو میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے سکریٹری وکاس پٹیل نے نئے قوانین کو “تغلق فرمان” قرار دیا۔ جے این یو کی وائس چانسلر شانتی سری ڈی پنڈت کا ردعمل جاننے کے لیے ‘پی ٹی آئی بھاشا’ نے انہیں پیغامات بھیجے اور کال کی، لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

26 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

45 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

45 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

46 mins ago