قومی

Acharya Pramod says misleading shop names hurt sentiments: کانوڑ یاترا کے درمیان جاری تنازعے پر آچاریہ پرمود کرشنم کا واضح بیان، کہا-اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس

کانوڑ یاترا کے درمیان مذہبی شناخت چھپا کر دکانوں اور ہوٹلوں میں کام کرنے والوں اور یاتریوں کے ذریعے ان سے پوچھ تاچھ کے تنازعے کے درمیان شری کلکی دھام، سنبھل کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے دو ٹوک اور واضح بیان دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں آچاریہ پرمود کرشنم نے واضح طور پر کہا کہ ’’مذہب کو لے کر جھوٹ بولنا درست نہیں ہے۔‘‘

جارے تنازعے پر بات کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ ’’مذہب کی بنیاد سچائی پر ہے اور جو سچائی کو چھپا کر مذہب کی بات کرے وہ غلط ہے۔ کوئی بھی مذہب جھوٹ بولنے کی تعلیم نہیں دیتا۔ جب ہم اسکول بھی جاتے ہیں تو ہماری شناخت ضروری ہوتی ہے، تو نام کو چھپا کر اگر ہم تجارت کر رہے تو ہم جھوٹ بول رہے ہیں۔ کانوڑیوں کو کیا کھانا ہے اور کیا پینا ہے، اس کی انھیں آزادی ہونی چاہیے۔‘‘

’’شیو کی دکان‘‘ اگر ’’سلیم‘‘ کی نکلے تو کانوڑیے کو ہوتی ہے تکلیف: آچاریہ پرمود کرشنم

انھوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ عبدل یا محمد ہیں تو آپ لکھیے کہ یہ عبدل کی دودھ کی دکان ہے اور یہ محمد کی دودھ کی دکان ہے۔ کیوں کہ کانوڑیا جب یہ سوچ کر سامان لیتا ہے کہ یہ ’’شیو‘‘ کی دکان ہے اور وہ نکلتی ہے ’’سلیم‘‘ کی دکان تو اس سے اس کانوڑیے کے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے۔‘‘

دریں اثنا کانوڑ یاترا اور محرم کے ساتھ آنے پر اترپردیش میں کشیدہ ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ ’’کانوڑ کا مہینہ سناتن دھرم میں تپسیا کا مہینہ ہے۔ کانوڑ یاتری بہت سخت تپسیا سے گزرتے ہیں اور ہمیں ان کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔ پہلے بھی اترپردیش میں کئی حکومتیں رہیں، لیکن کانوڑ یاتریوں اور ان کی عقیدت کا جتنا احترام یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں ہو رہا ہے اتنا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago