قومی

Rahul Gandhi Attacks Modi Government: ’امریکی دباؤ میں مودی حکومت، پھر جھکنے کا الزام‘، UPI چارجز کے معاملے پر راہل نے چھیڑی نئی سیاسی جنگ

نئی دہلی: یو پی آئی کے ذریعے ہونے والے ڈیجیٹل لین دین پر  Merchant Discount Rate (ایم ڈی آر) کو لے کر ملک میں سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے خاموشی سے یو پی آئی لین دین پر فیس وصول کرنے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے 2,000 روپے سے زیادہ کے Merchant یو پی آئی لین دین پر ایم ڈی آر عائد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

’صرف 5 فیصد لین دین، لیکن مالیت کا 65 فیصد‘

راہل گاندھی نے کہا کہ اگرچہ 2,000 روپے سے زیادہ کے یو پی آئی لین دین کی تعداد صرف تقریباً 5 فیصد ہے، لیکن مجموعی یو پی آئی ٹرانزیکشن ویلیو کا تقریباً 65 فیصد حصہ انہی لین دین سے آتا ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھایا کہ عام صارف سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت چاہے یہ کہتی رہے کہ صارف سے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا، لیکن اگر دکاندار پر یہ فیس عائد کی گئی تو آخر اس کا بوجھ کہاں جائے گا؟ ان کے مطابق دکاندار اس اضافی لاگت کو اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں شامل کرکے بالآخر عام صارف سے ہی وصول کریں گے۔ اس طرح یو پی آئی پر براہ راست فیس نہ ہونے کے باوجود عام لوگوں کی جیب پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔

امریکی پیمنٹ کمپنیوں کے دباؤ کا الزام

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ امریکی پیمنٹ کمپنیاں طویل عرصے سے بھارت کی زیرو ایم ڈی آر پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے اب اسی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے پالیسی میں تبدیلی کا راستہ کھول دیا ہے۔ راہل گاندھی نے اسے امریکی دباؤ کے سامنے حکومت کے ’سرینڈر‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یو ایس ٹریڈ ڈیل کی طرح اس معاملے میں بھی حکومت دباؤ میں ہے۔

حکومت نے پیمنٹ اینڈ سیٹلمنٹ سسٹمز ایکٹ، 2007 کی دفعہ 10A کے تحت یو پی آئی ادائیگیوں سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت بینکوں کو 2,000 روپے تک کے یو پی آئی لین دین اور RuPay ڈیبٹ کارڈ سے کیے جانے والے ادائیگیوں پر کوئی فیس عائد کرنے سے روکا گیا ہے۔ تاہم 2,000 روپے سے زیادہ کے Merchant Transaction پر مستقبل میں ایم ڈی آر عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس فیس کی شرح کیا ہوگی اور کن کاروباری اداروں یا تاجروں پر یہ لاگو ہوگی، اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 minute ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

34 minutes ago

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

2 hours ago