بین الاقوامی

New US Tariffs 2025: ٹرمپ نے 14 ممالک پر پھوڑا ٹیرف بم،ہندوستان، پاکستان کو ملی عارضی راحت،نشانے پر آگئے بنگلہ دیش اور میانمار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 ممالک پر نئے تجارتی ٹیکس (ٹیرف) کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ سب سے زیادہ 40 فیصد ڈیوٹی میانمار اور لاؤس پر عائد کی گئی ہے۔ یہ نئے قوانین یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ان ٹیرف کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے متعلق سرکاری خطوط تمام ممالک کے رہنماؤں کو بھیجے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے اسے ٹیرف لیٹرز کی ایک نئی لہر قرار دیا۔ٹرمپ نے 14 ممالک کو بھیجے گئے سرکاری خطوط میں سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے جوابی کارروائی کے طور پر امریکہ پر محصولات میں اضافہ کیا تو امریکہ بھی اتنی ہی مقدار میں ٹیکس اور مزید اضافہ کرے گا۔ انہوں نے واضح طور پر لکھا، ’’اگر آپ کسی بھی وجہ سے اپنے ٹیرف میں اضافہ کرتے ہیں، تو ہم اس پر اسی فیصد اضافی ٹیکس کا اضافہ کریں گے جو آپ نے بڑھایا ہوگا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ نئے ٹیرف برسوں پرانی غلط پالیسیوں کو درست کرنے کے لیے ضروری ہیں جنہوں نے امریکہ پر بھاری تجارتی خسارہ مسلط کیاہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان پالیسیوں میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں شامل ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ پر یہ تجارتی خسارہ نہ صرف ہماری معیشت بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔حالانکہ جب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ سے پوچھا گیا کہ ان دونوں ممالک کو پہلے کیوں چنا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ صدر کا اختیار ہے، انہوں نے صرف ان ممالک کا انتخاب کیا جنہیں وہ مناسب سمجھتے ہیں۔ کیرولین کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کئی دوسرے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر چاہتے ہیں کہ یہ سودے امریکہ کے لیے بہترین ثابت ہوں۔

کن ممالک پر کتنا ٹیکس؟

میانمار- 40فیصدی

لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لاؤس) – 40فیصدی

کمبوڈیا- 36فیصدی

تھائی لینڈ- 36فیصدی

بنگلہ دیش- 35فیصدی

سربیا- 35فیصدی

انڈونیشیا- 32فیصدی

جنوبی افریقہ- 30فیصدی

بوسنیا اور ہرزیگووینا – 30فیصدی

جاپان- 25فیصدی

قازقستان – 25فیصدی

ملائیشیا- 25فیصدی

جنوبی کوریا- 25فیصدی

تیونس- 25فیصدی

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago