اسپورٹس

World Police & Fire Games 2025: امریکہ میں منعقدہ عالمی پولیس فائر گیمز میں اترپردیش پولیس کے 43 کھلاڑیوں نے 95 تمغے جیت کر عالمی سطح پر ریاست اور ملک کا نام کیا روشن

امریکہ کے ریاست الاباما میں 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک منعقدہ ورلڈ پولیس فائر گیمز میں اترپردیش پولیس کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ریاست اور ملک کا نام روشن کیا۔ اترپردیش پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ، نئی دہلی کی جانب سے ریاست کے 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا، جن میں سے 43 کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 95 تمغے جیتے، جن میں 45 طلائی، 34 چاندی اور 16 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے مبارکباد پیش کی

اس کامیابی پر پولیس کے اعلیٰ افسران، جناب راجیو کرشنا (پولیس ڈائریکٹر جنرل، اترپردیش)، جناب آر کے ونکَر (ایڈیشنل ڈی جی، پی اے سی)، اور ڈاکٹر ریتو دَر سہ (پولیس انسپکٹر جنرل، پی اے سی و سکریٹری، اسپورٹس کنٹرول بورڈ) نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

بین الاقوامی سطح پر بھارت کو تیسری پوزیشن

اس مقابلے میں دنیا کے 63 ممالک نے شرکت کی، جن میں بھارت نے مجموعی طور پر 560 تمغے جیتے اور تمغوں کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ ان میں سب سے زیادہ تمغے اترپردیش پولیس کے کھلاڑیوں نے حاصل کیے، جو ریاست کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے۔

نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی

ہرتک بالیان نے 5000 میٹر واک، 3000 میٹر اسٹیپل چیس، ہاف میراتھن، اور 5000 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے جیتے۔ شری بھاردواج نے تیر اندازی کے مختلف زمروں میں تین طلائی تمغے حاصل کیے۔ دیپیکا پانڈے نے تین زمروں میں تیر اندازی میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ریا ورما نے تیراکی کے کئی مقابلوں میں طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ کشتی، ایتھلیٹکس، تیراکی، تیر اندازی، باکسنگ، تائیکوانڈو اور آرم ریسلنگ میں بھی کئی کھلاڑیوں نے متعدد تمغے جیتے۔

ریاست اور محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر

یہ پہلا موقع ہے کہ اترپردیش پولیس کے اتنے بڑے دستے نے کسی عالمی سطح کے مقابلے میں شرکت کی ہو۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور لگن نے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ ریاست کی اسپورٹس ثقافت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ یہ کامیابی عالمی پلیٹ فارم پر اترپردیش پولیس اور ریاست کی مثبت شبیہ کو مزید مستحکم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago