قومی

Former IG visits Acharya Pramod at Kalki Dham: ریٹائرڈ آئی جی پیوش سریواستو نے کیا کلکی دھام کا دورہ، پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم سے کی ملاقات

سنبھل کے سابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پیوش سریواستو نے آج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کلکی دھام کا دورہ کیا اور وہاں کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے آچاریہ پرمود کرشنم سے آشیرواد حاصل کیا اور مندر کے روحانی و تاریخی پس منظر پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ ملاقات ایک خوش گوار اور روحانی ماحول میں ہوئی، جہاں آچاریہ پرمود کرشنم نے انھیں کلکی دھام کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی منصوبے اور اس کی مذہبی اہمیت کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ اس موقع پر پیوش سریواستو کے اہل خانہ بھی موجود تھے، جنھوں نے کلکی دھام کی روحانی فضا سے گہرا اثر لیا۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے اس یادگار موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کیں۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’سنبھل ضلع کے سابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ریٹائرڈ آئی جی، شری پیوش سریواستو جی کو اپنے خاندان کے ساتھ شری کلکی دھام تشریف لانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘

واضح رہے کہ شری کلکی دھام سنبھل میں واقع ہے، جو وشنو کے دسویں اوتار کلکی کے ظہور سے منسوب ایک مقدس مقام سمجھا جاتا ہے۔ یہاں وزیراعظم نریندر مودی نے 2024 میں اس مندر کی بنیاد رکھی تھی، جو روحانیت اور ثقافت کا حسین امتزاج بن چکا ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم اس دھام کے پیٹھادھیشور ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…

9 minutes ago

Reliance Jio: موبائل بازار میں ریلائنس جیو کا غلبہ برقرار، ایئرٹیل سے 10 گنا زیادہ موبائل صارفین جوڑے

جیو نے 19 لاکھ  نئے  صارفین جوڑے ، ایئر  ٹیل کے کھاتے میں  صرف 2لاکھ۔ٹرائی…

23 minutes ago

Investigate Sourav Das’s Background: سورو داس کے پس منظر کی جانچ ہو، مدراس ہائی کورٹ میں درخواست پر سی جے پی رہنما کو نوٹس

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے…

38 minutes ago