قومی

PM Modi meets Uruguayan President Yamandú Orsi: وزیر اعظم مودی نے یوروگوئے کے صدر یاماندو اورسی سے کی ملاقات، کہا-ہمارے ممالک کے تعلقات گلوبل ساؤتھ کے لیے اہم

وزیر اعظم نریندر مودی اور یوروگوئے کے صدر یاماندو اورسی کی ملاقات برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک اہم سفارتی لمحہ رہی۔ اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً تجارت، کیمیکل، فارماسیوٹیکل، دفاع اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’برازیل میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر یوروگوئے کے صدر یاماندو اورسی سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہماری ممالک کے درمیان قریبی تعلقات گلوبل ساؤتھ کے لیے اہم ہیں۔‘‘

پی ایم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر کیا تبادلۂ خیال

یوروگوئے کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان یوروگوئے کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خاطر ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس تناظر میں ہم نے تجارت، کیمیکل، فارماسیوٹیکل، ٹیکنالوجی، دفاع سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔‘‘

پی ایم مودی نے یوروگوئے میں یوگا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو سراہا

دریں اثنا وزیر اعظم نے یوروگوئے میں یوگا کی مقبولیت کو دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مثبت علامت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یوروگوئے میں یوگا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوام پر مبنی تعلقات بڑھانے کے لیے شاندار ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ہندوستان، یوروگوئے کے ساتھ تعلقات کو گلوبل ساؤتھ کی مضبوطی کے تناظر میں خاص اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے یہ ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

بولیویا کے صدر سے بھی کی ملاقات

اس سے قبل پیر کے روز وزیر اعظم مودی نے لاطینی امریکی ملک بولیویا کے صدر لوئس البرٹو سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور متنوع بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بولیویا کی آزادی کے 200 سال مکمل ہونے پر انھیں مبارکباد بھی پیش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago