قومی

Abu Azmi meets Praful Patel: کیا ابواعظمی چھوڑیں گے سماجوادی پارٹی کی سائیکل، اجیت پوار کے گروپ کا بن سکتے ہیں حصہ؟ مل گیا جواب

مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی ایم ایل اے اور پارٹی کے ریاستی صدر ابو اعظمی کے بارے میں سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اجیت پوار کے دھڑے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دراصل، قیاس آرائیوں کا دور تب شروع ہوا جب وہ این سی پی کے رکن پارلیمنٹ پرفل پٹیل سے ملے۔ اسی دوران ابو اعظمی نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں پرفل پٹیل سے ملا ہوں، لیکن اگر میں کسی سے ملتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں جا کر اس کی پارٹی میں شامل ہو جاؤں گا۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا میں رات کو چپکے سے چھپ  کر کسی سے ملنے نہیں جاتا۔ میں نے پرفل پاٹل سے ملاقات کی تو وہ بھی حیران تھے کہ مجھے کئی پارٹیوں سے آفرز مل رہی ہیں۔ میں سماجوادی پارٹی کے تئیں ایماندار رہوں گا۔ میں نے مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کا پودا لگایا ہے۔ اس کو بڑا بنایا ہے تو کیا میں سماج وادی پارٹی کو اپنے ہاتھوں سے جلادوں گا؟

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی  کہا کہ “آزادی کے بعد کسی بھی پارٹی نے مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا، تمام ذاتوں اور فرقوں کے لوگوں نے ملک کو آزاد کرانے میں کردار ادا کیا۔سال 1953 میں وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے کہا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں  مسلمانوں کی حصہ داری دال میں نمک کے برابر ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے جو وہ دے رہے ہیں ۔مہاراشٹر میں راہل گاندھی کی میٹنگ میں شرکت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی مجھے میٹنگ میں شرکت کے لیے بلائیں گے تو میں ضرور جاؤں گا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں کوئی نہیں پوچھتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi-NCR Turns into a Gas Chamber: دہلی-این سی آر گیس چیمبر میں تبدیل، دیوالی کی رات تک مزید خراب ہوں گے حالات، اہم شہروں کا اے کیو آئی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام پٹاخے پھوڑنے کا سلسلہ شروع ہونے…

34 minutes ago

Capital’s Pace Slows Amidst Diwali Festivities: دیوالی کی رونق میں دارالحکومت کی رفتار تھمی، دہلی سے نوئیڈا تک شدید ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات…

2 hours ago