Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹرمیں اس سال کے آخرتک اسمبلی کا الیکشن ہونا ہے۔ الیکشن سے متعلق اب سماجوادی پارٹی کمربستہ ہوگئی ہے۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی مہاراشٹریونٹ کے سربراہ اوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں آئندہ اسمبلی الیکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ اسی ضمن میں پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو ایک پروگرام کے لئے ممبئی بلایا گیا ہے۔ یہ میٹنگ آج شام 4 بجے ہوٹل رنگ شاردا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ سماجوادی پارٹی اس دوران اترپردیش میں فاتح ہوئے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کا استقبال کرے گی۔
مہاوکاس اگھاڑی سے الائنس کرے گی سماجوادی؟
سماجوادی پارٹی نے بتایا کہ مہاراشٹر میں 12 سیٹوں پردعوے کے لئے مہاوکاس اگھاڑی الائنس سے بات چیت کی جارہی ہے۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ دادر میں بی آرامبیڈکرکے مجسمہ، شیواجی کی مورتی، مندراورایک درگاہ کا دورہ کریں گے۔ ریاست میں فی الحال سماجوادی پارٹی کے دواراکین اسمبلی ہیں۔ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہم نے اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دینے اوراستقبال کرنے کے لئے مدعو کیا ہے اورہمیں ان کی شرکت کی امید ہے۔ حالانکہ پارٹی صدراکھلیش یادو اس تقریب میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کی پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگ
مہاراشٹرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق مہا وکاس اگھاڑی اوراین ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم آسان نہیں رہنے والی ہے۔ آئندہ الیکشن کودیکھتے ہوئے جمعرات کووزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے ورشا بنگلے میں ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزرا، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اورسینئرلیڈران موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق، شندے نے اپنے پارٹی اراکین کو100 اسمبلی سیٹوں کے لئے انچارج مقررکرنے کی بات کہی ہے، جس پروہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس-
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…