بھارت ایکسپریس۔
پنجاب میں برسراقتدارعام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پنجاب سے رکن پارلیمنٹ اورجالندھر سیٹ سے پارٹی امیدوارسشیل کماررنکو آج باضابطہ طور پربی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ پارٹی میں شامل ہونے کے لئے بی جے پی ہیڈ کوارٹرپہنچے۔ واضح رہے کہ سشیل کماررنکو نے ضمنی الیکشن میں جیت حاصل کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے لئے بھی ان کو امیدواربنایا تھا، لیکن اب وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہیں بی جے پی اپنا امیدواربھی بناسکتی ہے۔
دوسری جانب، سشیل کماررنکو کا بی جے پی میں شامل ہونا پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی بڑی ناکامی سمجھی جا رہی ہے۔ دراصل، پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال اس وقت جیل میں بند ہیں اوراب پارٹی رکن پارلیمنٹ کا ساتھ چھوڑدینا بہت بڑا جھٹکا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب میں حکومت ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ وہ تمام سیٹوں پراپنے دم پرجیت حاصل کرلے گی، لیکن بی جے پی نے اسے بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…
سیف علی خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اداکار کے گھر کے…
اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…
جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…
کپل دیو نے مذاق کے انداز میں کہا کہ کرکٹر سے بڑا کوئی چور نہیں…