قومی

Arvind Kejriwal On Trust Vote: ’’ بی جے پی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عآپ‘‘: اروند کیجریوال نے اسمبلی میں مانگا اعتماد کا ووٹ

Arvind Kejriwal On Trust Vote: دہلی اسمبلی میں آج اعتماد کی تحریک پر بحث ہوئی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی کے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے درمیان طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران، سی ایم کیجریوال نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، “عآپ بی جے پی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، اسی لیے اس پر ہر طرف سے حملہ کیا جا رہا ہے۔”

سی ایم کیجریوال نے اسمبلی میں مانگا اعتماد کا ووٹ

یہ دوسری بار ہے جب اروند کیجریوال حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ مانگا ہے۔ 70 رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے 62 ایم ایل اے ہیں اور بی جے پی کے آٹھ ایم ایل اے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا، ’’ہمارے پاس ایوان میں اکثریت ہے، لیکن اس اعتماد کی تحریک کی ضرورت تھی کیونکہ بی جے پی عآپ کے ایم ایل ایز کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔‘‘

سی ایم کیجریوال کا بی جے پی پر الزام

کل دہلی اسمبلی میں اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ دو AAP ایم ایل اے نے انہیں بتایا کہ ان سے بی جے پی کے ممبران نے رابطہ کیا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اروند کیجریوال نے کہا، “ایم ایل ایز کو بتایا گیا کہ آپ کے 21 ایم ایل اے پارٹی چھوڑنے پر راضی ہو گئے ہیں اور دیگر بھی بی جے پی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایم ایل اے کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ ایم ایل اے نے مجھے بتایا کہ انہوں نے اس قبول نہیں کہا۔ جب ہم نے دوسرے ایم ایل اے سے بات کی تو پتہ چلا کہ انہوں نے 21 سے نہیں بلکہ سات سے رابطہ کیا تھا، وہ ایک اور آپریشن لوٹس کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal ED summons: آج عملی طور پر عدالت میں پیش ہوئے سی ایم کیجریوال، 16 مارچ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

“ہمارے کسی بھی ایم ایل اے نے پارٹی نہیں بدلی”

اروند کیجریوال نے کہا، “میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے کسی بھی ایم ایل اے نے پارٹی نہیں بدلی ہے اور سبھی مضبوطی سے ہمارے ساتھ ہیں۔” آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دوسری بار ہے جب اروند کیجریوال حکومت نے اعتماد کا ووٹ مانگا ہے۔ 70 رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے 62 ایم ایل اے ہیں اور بی جے پی کے آٹھ ایم ایل اے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Journalist Payal Mehta passes away in Mumbai at 46: سینئر صحافی پائل مہتا کا انتقال، وزیر اعظم مودی،امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے تعزیت کا کیا اظہار

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پائل مہتا کے انتقال پر…

25 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

2 hours ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

3 hours ago

Iran US War: ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ ایران قطر کے رابطے میں ہے اور…

3 hours ago