بین الاقوامی

Pakistan Election 2024: پاکستان میں حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئی عمران خان کی پارٹی، اپوزیشن میں بیٹھنے کا کیا اعلان

پاکستان الیکشن سے متعلق جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی اور پنجاب صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ اس فیصلے کا اعلان پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی سیف نے کی۔ اس کے ایک دن پہلے پارٹی نے عمرایوب خان کو وزیراعظم عہدے کے لئے اپنا امیدواراوراسلم اقبال کو پنجاب کے لئے وزیراعلیٰ نامزدکیا تھا۔

اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹرعلی سیف نے کہا کہ پارٹی نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کے حکم کے مطابق مرکزاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن میں بدعنوانی کا الزام

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود ہم نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگرہمیں ہمارے ووٹوں کے مطابق سیٹیں ملتیں اورنتائج نہیں بدلے ہوتے تو شاید آج ہم 180 سیٹوں کے ساتھ مرکزمیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے امیدوارجیت گئے۔

اپوزیشن خیمے میں شامل ہونے کا فیصلہ

حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ اپوزیشن خیمے میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد پارٹی وزیراعظم اورپنجاب کے وزیراعلیٰ کے الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں۔ قابل ذکرہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی ہے۔ پی ٹی آئی حامی آزاد امیدواروں نے 92 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ-نواز(پی ایم ایل-این) کے حصے میں 75 سیٹیں آئیں۔ وہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 54 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیراعظم عہدے کا کیا تھا اعلان

اس سے قبل پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے عمرایوب خان کو وزیراعظم عہدے کے امیدوار کے لئے اپنا امیدواراوراسلم اقبال کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طورپردعویداری پیش کی تھی۔ اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹرسیف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

نتیجے نہیں بدلتے تو اقتدار میں ہوتی پی ٹی آئی

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود ہم نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا کہ اگر ہمیں ہمارے ووٹوں کے مطابق سیٹیں ملتیں اور نتائج نہیں بدلے ہوتے تو شاید آج ہم 180 سیٹوں کے ساتھ مرکز کے اقتدارمیں ہوتے اور فارم 45 اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑی تعداد میں ہمارے امیدوارجیتے ہیں۔ حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ اپوزیشن خیمے میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد پارٹی وزیراعظم اورپنجاب کے وزیراعلیٰ کے الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

28 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

1 hour ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

4 hours ago