قومی

PM Modi’s presented Chadar for Ajmer Sharif Dargah: پی ایم مودی کی چادرخواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پرچڑھانے کے لئے جمال صدیقی کی قیادت میں قافلہ روانہ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات (11 جنوری) کو خواجہ غریب نوازکی درگاہ پر چڑھائی جانے والی چادربی جے پی اقلیتی محاذ کے قومی صدرجمال صدیقی کو سونپی تھی۔ جس کو خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پراجمیر شریف درگاہ پر چڑھایا جائے گا۔

جمعہ کی صبح اقلیتی مورچہ کے قومی صدرجمال صدیقی نے دہلی میں بابا قطب شاہ کی چادرلی اورپھرنوح، الور، دوسہ اورہریانہ کے جے پورسے ہوتے ہوئے اجمیرکے لئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ ملک بھرسے اقلیتی محاذ کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھے۔ قافلے نے رات جے پورمیں گزاری۔

قابل ذکرہے کہ وزیراعظم نریندرمودی ہرسال اجمیرشریف درگاہ پرعرس کے موقع پرچادر پیش کرتے ہیں۔ ہرسال کی طرح امسال بھی درگاہ پروزیراعظم کی طرف سے چادرچڑھائی جائے گی۔ نریندرمودی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک 9  بار اجمیر شریف درگاہ پرچادر چڑھا چکے ہیں۔ یہ دسویں بار ہے، جب پی ایم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لئے چادر بھیجی ہے۔

پی ایم مودی نے چادرچڑھانے کے لئے وفد کے حوالہ کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس (ٹوئٹر) پرتصویربھی شیئرکی، جس میں ان کے ساتھ مرکزی  وزیربرائے اقلیتی اموراسمرتی ایرانی اوربی جے پی اقلیتی محاذ کے صدرجمال صدیقی بھی تھے اوردہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں بھی موجود تھیں۔ جمال صدیقی کے قافلے میں قومی نائب صدر چودھری ذاکر حسین، ایس کے ایم ایس سی اکرم، یاسرجیلانی، شاداب شمس چیئرمین وقف بورڈ اتراکھنڈ، ڈاکٹراسلم، کمال بابر، فہیم سیفی، وسیم وارثی وغیرہ موجود تھے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

27 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago