-بھارت ایکسپریس
Huma Qureshi Web Series Maharani Controversy: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو ان کے کام کے لئے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ہرکردار میں اداکارہ جان پھونکنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ چاہے کوئی بھی کردار کیوں نہ ہو ہما قریشی کو فٹ کرہی لیتی ہیں۔ اب تک انہیں سب سے زیادہ پیاران کی ویب سیریز ’مہارانی‘ کے لئے ملا ہے، لیکن اب اسی سیریز سے متعلق ایک بڑا تنازعہ ہوگیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جموں وکشمیر کی اسمبلی احاطے کے اندراس کی شوٹنگ سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔
ٹوئٹر پرہوا ہنگامہ
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیراسمبلی احاطے میں شوٹنگ کی اجازت دینا بے حد شرمناک ہے۔ ایسے میں انہوں نے انتظامیہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے اس سیریز کی کئی ساری تصاویرشیئرکی ہیں۔ اسے شیئرکرتے ہوئے انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ’مدرآف ڈیموکریسی‘ کا اصلی چہرہ، جہاں سبھی پارٹیز، ریلیجن، بیک گراونڈ اورجموں وکشمیرکے کچھ حصوں سے منتخب کئے گئے لوگوں کی نمائندگی بے حد اہم معاملوں پرقانون بناتے تھے، اب اداکارہ اوراداکاراسے ٹی وی ڈراما کے سیٹ کے طورپراستعمال کرتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے لگائی پھٹکار
عمرعبداللہ نے اپنی بات رکھتے ہوئے مزید لکھا، کتنی شرم کی بات ہے کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے ذریعہ چلائی جا رہی حکومت نے جمہوریت کی علامت، جہاں وہ کبھی بیٹھتے تھے اوررول کرتے تھے، اسے اس مایوس کن صورتحال میں پہنچا دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کے پاس ایک فرضی سی ایم بی ہے، جو اس آفس سے آرہا ہے، جس پرمجھے 6 سال تک رہنے کا خصوصی اختیارملا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے۔ اب ان کا یہ ٹوئٹ خوب وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد ہما قریشی مصیبت میں پڑسکتی ہیں۔
ان فلموں سے مشہور ہوئیں ہما قریشی
اگراداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ہما قریشی آخری بار ‘Tarla’میں نظرآئی تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ‘Monica, O My Darling’ میں دمدار شاندارپرفارمنس دے کر فینس کا دل جیت لیا تھا۔ وہیں ‘Gangs of Wasseypur’ میں ان کے کردار کے لئے آج بھی اداکارہ کو ناظرین کا بھرپور پیارملتا ہے۔ لوگوں کو اس رول میں ہما قریشی ایمپریس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں، جلد ہی اب وہ ‘Pooja Meri Jaan’ میں نظرآنے والی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور