قومی

Maharashtra Assembly Election 2024: اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس کے خلاف درج کیا جائے مقدمہ ، سنجے راؤت نے کیوں کیا یہ مطالبہ؟

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظربرسر اقتدار جماعتوں کے لیڈران اور اپوزیشن لیڈروں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری ہے۔ ادھو ٹھاکرےخیمہ  کے لیڈر سنجے راوت نے بدھ (30 اکتوبر) کو کہا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس کے خلاف حلف رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

راوت کے تبصرے سے ایک روز قبل اجیت پوار نے اپنے غیر منقسم این سی پی ساتھی اور سابق وزیر داخلہ آنجہانی آر آر پاٹل پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کے مبینہ آبپاشی گھوٹالہ میں ان کے خلاف کھلی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

اجیت پوار نے کیا الزام لگایا؟

اجیت پوار نے منگل کو سانگلی ضلع کے تسگاؤں میں منعقدہ ایک ریلی میں الزام لگایا تھا کہ پاٹل نے انکوائری کا حکم دے کر ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فڑنویس نے 2014 میں چیف منسٹر بننے کے بعد انہیں وہ فائل دکھائی تھی جس میں تحقیقات کے حکم سے متعلق پاٹل کے تبصروں کا ذکر کیا گیا تھا۔

فڑنویس نے رازداری کے حلف کی خلاف ورزی کی- راوت

پاٹل کو ایک ایماندار اور موثر وزیر داخلہ بتاتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ انہوں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ دیویندر فڑنویس نے اجیت پوار کو فائل دکھا کر رازداری کے حلف کی خلاف ورزی کی۔ ان مسائل کو عوامی سطح پر کیسے زیر بحث لایا جا سکتا ہے؟ گورنر کو فڑنویس اور اجیت پوار کے خلاف حلف کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دینا چاہئے۔

سنجے راوت نے MVA میں باغیوں کے بارے میں کیا کہا؟

سنجے راوت نے مہواکاس اگھاڑی میں باغیوں کے سوال کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ ہم مل بیٹھ کر باغیوں کو منانے کی کوشش کریں گے۔ ایم وی اے مہاراشٹر اسمبلی کی 90 فیصد نشستوں پر باغیوں کو قائل کرنے میں کامیاب رہی ہے جہاں سے ان لیڈروں نے اتحاد کے سرکاری امیدواروں کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے امیدواروں نے 96 سیٹوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔

واضح رہے  کہ مہاراشٹر میں منگل (29 اکتوبر) کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل ختم ہونے تک، ریاست کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے تقریباً 8000 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

20 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

51 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago