قومی

Centre for Narendra Modi Studies: بغیر اجازت ’سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز‘ چلانے پر علی گڑھ کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے علی گڑھ کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مرکزی حکومت یا وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے اجازت لیے بغیر مبینہ طور پر ’سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز‘ قائم کیا اور چلایا۔ حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

پی ایم او کی شکایت پر سی بی آئی کی کارروائی

سی بی آئی نے یہ کارروائی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے درج کرائی گئی اس شکایت کی بنیاد پر کی، جس کے ساتھ علی گڑھ کے ایک وکیل کی شکایت منسلک تھی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ جسیم محمد بغیر پیشگی اجازت کے یہ مرکز چلا رہے ہیں، جو کہ امبلمز اینڈ نیمز (غلط استعمال کی ممانعت) ایکٹ 1950 کی خلاف ورزی ہے۔

ایجنسی نے اپریل میں شروع کی تھی ابتدائی جانچ

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے شکایت موصول ہونے کے بعد، ایجنسی نے اس سال اپریل میں ابتدائی جانچ شروع کی تھی۔ سی بی آئی کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا، ’’ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسیم محمد نے مرکزی حکومت یا وزیراعظم کے دفتر سے پیشگی اجازت لیے بغیر، 25 جنوری 2021 کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ’سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز‘ کا اندراج کرایا۔‘‘

سی بی آئی نے کورٹ سے طلب کی تھی اجازت 

مرکزی ایجنسی نے اس معاملے کی تفتیش کے لیے راؤز ایونیو ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سے اجازت طلب کی تھی، اور 14 اکتوبر کو اجازت ملنے کے بعد جسیم محمد کے خلاف باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

14 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

42 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago