قومی

Jaishankar at East Asia Summit: ’’دہشت گردی کے خلاف ہمارے دفاع کے حق پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا‘‘، ایسٹ ایشیا سمٹ سے جے شنکر کا خطاب

کوالالمپور (ملیشیا): بھارت کے وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کے روز 20ویں مشرقی ایشیائی اجلاس (East Asia Summit) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسی برائی ہے جو عالمی امن اور انسانی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا: ’’دہشت گردی ایک مسلسل اورسنگین خطرہ ہے۔ دنیا کو اس کے خلاف زیرو ٹالرینس دکھانی ہوگی، کسی بھی قسم کی مصلحت یا ابہام کی گنجائش نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارا دفاعی حق کسی بھی صورت میں سمجھوتے کے قابل نہیں۔‘‘ جے شنکر کی یہ باتیں بھارت کے قومی بیان (National Statement) کا حصہ تھیں جو اس اعلیٰ سطحی فورم پر پیش کیا گیا، جہاں انڈو پیسیفک خطے کے مختلف ممالک کے رہنما اور نمائندے موجود تھے۔

غزہ اور یوکرین تنازعات کا حوالہ

جے شنکر نے کہا کہ دنیا اس وقت ایسے تنازعات دیکھ رہی ہے جو قریبی اور بعید دونوں خطوں پر اثر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کے تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ’’یہ تنازعات انسانی المیے کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کو متاثر کر رہے ہیں، توانائی کی فراہمی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور عالمی تجارت میں خلل پیدا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہے اور یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کی بھی حمایت کرتا ہے۔

ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بھارت کا عزم

جے شنکر نے آسیان (ASEAN) کے ساتھ بھارت کے دیرینہ تعلقات کو دہراتے ہوئے کہا کہ مشرقی ایشیائی اجلاس (EAS) خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک اہم ستون بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بھارت، مشرقی ایشیائی اجلاس کی سرگرمیوں اورمستقبل کی سمتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ حال ہی میں ہم نے توانائی کی کارکردگی کی پالیسیوں پر علم و تبادلہ ورکشاپ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک کنکلیو منعقد کیا ہے۔‘‘

سمندری تعاون اور لوتھل میں میراتھن فیسٹیول کی تجویز

وزیرخارجہ نے سمندری تعاون کے میدان میں بھارت کی مضبوط وابستگی پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ 2026 کو آسیان۔بھارت بحری تعاون کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا عزم، آسیان کے انڈو پیسیفک نظریے اور 1982 کے اقوام متحدہ کنونشن برائےسمندری قانون (UNCLOS) کے اصولوں کے مطابق ہے۔‘‘ جے شنکر نے اعلان کیا کہ بھارت آئندہ مشرقی ایشیائی میرٹائم ہیریٹیج فیسٹیول کی میزبانی گجرات کے قدیم بندرگاہ لوٹھل میں کرے گا، اور ساتھ ہی ساتویں میرٹائم سیکیورٹی تعاون کانفرنس کے انعقاد کی بھی تجویز پیش کی۔

اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی شرکت

20ویں مشرقی ایشیائی اجلاس میں 19 ممالک کے رہنما شریک ہوئے جن میں آسیان رکن ممالک، بھارت، امریکہ، چین، جاپان اور آسٹریلیا شامل تھے۔ اجلاس میں علاقائی تعاون، اقتصادی استحکام اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس اپنی 20ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا، جہاں رہنماؤں نے گزشتہ برسوں میں تعاون کے سفر کا جائزہ لیا اور مشرقی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے اہداف طے کیے۔

برازیل اور جنوبی افریقہ کی خصوصی شرکت

اس سال کے اجلاس میں برازیل اور جنوبی افریقہ کے صدور کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا، کیونکہ وہ اس وقت بالترتیب برکس (BRICS) اور جی-20 (G20) کی صدارت کر رہے ہیں۔ ان کی شرکت، آسیان اور دیگر عالمی گروپوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی علامت ہے۔

ملیشیائی وزیراعظم کی ضیافت

اجلاس کے بعد وزیرخارجہ جے شنکر نے ملیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم اور خاتون اول وان عزیزہ وان اسماعیل کی جانب سے منعقدہ عشائیے میں شرکت کی جس میں مختلف ممالک کے رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر ملیشیا میں 47واں آسیان سمٹ، تیسرا AZEC لیڈرز اجلاس اور پانچواں RCEP سربراہی اجلاس بھی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے فلائی دبئی کے زخمی کیپٹن اسمت مچھارسے کی بات، بہادری کو سراہا

تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت  مچھار کو فوری طبی امداد…

8 minutes ago

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

55 minutes ago

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…

55 minutes ago