قومی

A book on Waqf act by Mufti Manzoor: مفتی منظور ضیائی کی کتاب وقف ترمیمی قانون 2025: فائدے اور نقصانات کاممبئی کے بعد ناسک، مالیگاوں اور جلگاوں شہر میں اجرا

ممبئی کے معروف عالم دین مفتی منظور ضیائی کی تصنیف وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵: فائدے اور نقصانات کا اجرا ممبئی کے بعد ناسک، مالیگاوں اور جلگاوں شہر میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مفتی علاوالدین رضوی (شہر قاضی، ضلع تھانے مہاراشٹر)، مولانا اخلاق نظامی (جنرل سیکریٹری، آل انڈیا علما بورڈ ممبئی) کے ساتھ ناسک شہر کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کتاب کے اجرا کے بعد مفتی منظور ضیائی نے ناسک شہر کے عظیم بزرگ شہنشاہ ناسک حضرت پیر سید صادق شاہ حسینی مدنی چشتی قادری کی بارگاہ میں حاضری دی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے خطیب شہر (ناسک)، کانپور شہر کے مفتی اور ناسک شہر کے پولیس کمشنر سندیپ کرنک سے خصوصی ملاقات کی اور ان کو یہ کتاب تحفتا پیش کی۔ اس کے بعد مفتی منظور نے مالیگاوں کی علمی و ادبی شخصیات سے بھی ملاقات کی نیز جلگاوں میں بھی شہر کی سرکردہ شخصیات نے ملاقات کی اور کتاب کے اجرا پر مفتی صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کتاب کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

 مفتی منظور ضیائی نے مالیگاوں کے مشہور عالم دین مولانا محمودالحسن کے یہاں منعقد ایک اہم نشست میں شرکت کی جس میں مالیگاوں شہر کی کئی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ اس کے ساتھ ہی مالیگاوں کی مشہور کاروباری شخصیت عبید مرزا کی رہائش گاہ پر بھی ایک رسمی ملاقات کا اہتمام کیا گیا جہاں مفتی صاحب نے جناب عبید مرزا کو تحفتا کتاب پیش کی۔ نیز مفتی صاحب نے ہمدم پرنٹنگ پریس کا بھی دورہ کیا اور ان کے کاموں کی ستائش کی۔ مفتی منظور ضیائی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ پر ملک بھر میں چرچہ تیز ہونے پر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اس سلسلے میں ملک کے کونے کونے میں بسے مسلمانوں سے رابطہ کیا جائے اور ان سے وقف کے تعلق سے بات چیت کی جائے جس کے بعد ہمیں اکثریت کی طرف سے اس انتہائی اہم اور سلگتے ہوئے مسئلے پر امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے ایک کتاب تحریر کرنے کا اصرار کیا گیا۔ ہم نے اس کا احترام کرتے ہوئے کتاب لکھنے کے لئے تگ و دو شروع کی اور دن رات کی انتھک کوششوں اور تقریبا ملک بھر میں بیس ہزار افراد سے رابطہ کیا گیا اور انتہائی سنجیدگی و سخت محنت و مطالعہ سے یہ کتاب اپنی تکمیل کو پہنچی۔

 مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ اس کتاب کے منظر عام پر آنے سے ان لوگوں کے پیٹ میں یقینا درد ہوگا جنہوں نے وقف کی املاک میں خردبرد کی ہوگی چونکہ جو املاک ایک بار وقف کر دی جاتی ہے اس کے بعد اس کو وقف کرنے والے کا بھی اس پر اختیار نہیں رہتا اور یہ اللہ کی امانت ہو جاتی ہے لہذا جن لوگوں نے امانت میں خیانت کی ہوگی وہ یہاں بھی اور روز محشر اللہ کی بارگاہ میں بھی اپنا منہ نہیں دکھا پائیں گے۔ مفتی منظور نے کہا کہ آخر یہ کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کے مطالعہ سے لوگ وقف کے بارے میں جانیں گے اور اپنے حقوق سے واقف ہوں گے۔ ورنہ جس طرح سے وہ آج تک اسکول، اسپتال و دیگر سہولیات سے محروم ہیں، مستقبل میں بھی انہیں اس سے جوجھنا پڑے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا ہر فرد وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ کو پڑھیں اور اس میں جو فائدے ہیں اس کو لے لیں اور جو نقصانات ہیں، اس کے خلاف قانونی طریقے سے جنگ لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں تین ہزار کتابیں وقف کریں گے تاکہ لوگوں تک کتاب پہنچ سکے۔ اس کے ساتھ ہی ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ امیزون اور فلپ کارٹ سے بھی آن لائن آرڈر کر کے اس کتاب کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ ابھی ہم نے اردو زبان میں کتاب کا اجرا کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کتاب کو مراٹھی، ہندی، انگریزی اور گجراتی زبان میں بھی جلد سے جلد لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگوں تک وقف سے متعلق اہم معلومات پہنچ سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court on Traffic Challan: ٹریفک چالان کی ادائیگی میں نہ کریں تاخیر، بجلی کے بل میں بھی شامل ہوسکتی ہے بقایا رقم؟ سپریم کورٹ نے دی تجویز

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…

2 minutes ago

UP Election Muslim Vote Bank: اکھلیش کے پی ڈی اے فارمولے میں اویسی کی انٹری؟ 150 نشستوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی تیاری، مسلم ووٹ پر بڑھا مقابلہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…

5 minutes ago

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

32 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

37 minutes ago