قومی

Anti-national content monitoring policy: سوشل میڈیا پر ملک مخالف ویڈیوز اور پوسٹ ڈالنے والوں کی اب خیر نہیں، حکومت لارہی ہے نئی پالیسی

مرکزی حکومت سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف نفرت پھیلانے والوں پر کریک ڈاؤن کرنے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ملک مخالف ویڈیوز یا پوسٹس شیئر کرنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ اس کے لیے پالیسی لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ا س کے تحت سب سے پہلا کام  اینٹی نیشنل پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف  سخت کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ کئی ویب سائٹس پر ملک کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کو اس بارے میں آگاہ کیاہے۔

پارلیمانی کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر اینٹی نیشنل گروہ یا فرد کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیم بنائی جائے گی۔ اورایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خالصتان علیحدگی پسند دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو سمیت کئی دوسرے ملک دشمن چہرے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور وہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ نئی پالیسی آنے کے بعد ایسے لوگوں پر لگام لگائی جائے گی۔

اس حوالے سے امریکی حکومت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں بھی اپنی سطح پر نگرانی کریں کہ ان کے پلیٹ فارمز پر ہندوستان مخالف عناصر اپ لوڈ نہ ہوں۔ سی بی آئی، این آئی اے، ریاستی پولیس اور داخلی سلامتی سے متعلق دیگر ایجنسیاں ملک مخالف عناصر کی کوششوں کو روکنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں، جس پر جلد عمل درآمد ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

6 hours ago

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

7 hours ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

7 hours ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

7 hours ago