-بھارت ایکسپریس
Republic Day Parade 2023: ملک آج 74واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی کو تینوں افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے شہید فوجیوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کرتبیہ پتھ سے ملک کی قیادت کررہی ہیں۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بارکرتبیہ پتھ پر پریڈ ہورہی ہے۔ اس سے پہلے اسے راج پتھ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کاپرنکس مارگ پر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ وہیں اشوکا روڈ پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پریڈ میں 23 جھانکیاں نظر آئیں۔ رافیل سمیت 44 ایئر کرافٹ بھی کرتبیہ پتھ پراپنی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
یوم جمہوریہ پریڈ میں ملک کی فوجی طاقت اور تہذیبی ثقافت کا ایک انوکھا امتزاج نظر آرہا ہے۔ جو ملک کی بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں، خواتین کی طاقت اور ایک ‘نیو انڈیا’ کی جھلک دکھا رہا ہے۔ پریڈ کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل کا دورہ کرنے کے ساتھ کیا گیا۔ وزیراعظم مودی یہاں گلہائے عقیدت پیش کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پروزیراعظم نریندر مودی نے تمام اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔
روایت کے مطابق، سب سے پہلے قومی پرچم لہرایا جائے گا اور اس کے بعد 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ ہوگا۔ پہلی بار رسمی سلامی 105 ایم ایم بھارتیہ فیلڈ گن سے دی جائے گی، جو دفاعی میدان میں بڑھتی خود انحصاری کو ظاہر کرتا ہے۔ اس نے 25 پاونڈر بندوقوں کی جگہ لی ہے۔ 105 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چار ایم آئی -14 1وی/وی5 ہیلی کاپٹر کرتبیہ پتھ پر موجود ناظرین پر پھولوں کی بارش کریں گے۔ پریڈ کی شروعات صدر کے سلامی لینے کے ساتھ ہوگی۔ پریڈ کی کمان دوسری پیڑھی کے فوجی افسر پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ سنبھالیں گے۔ دہلی علاقہ کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل بھونیش کمار پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ ہوں گے۔
پریڈ میں اگنی ویر بھی ہوں گے شامل
ملک کے 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 6 اگنی ویر بھی فوج کے مارچ کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے، جو حب الوطنی کے جوش کے ساتھ کرتبیہ پتھ پر رسمی پریڈ میں شامل ہوں گے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کی قیادت کریں گی اور مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…
سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…