-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے بدھ کے روز چھتیس گڑھ کی گورنرانوسوئیا اوئیکے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کی وزیراعلیٰ کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا۔
اوپیندر رائے نے گورنرانوسائیا اوئیکے کویکم فروری کو لانچ ہونے والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ سینئرصحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کی گورنرانوسوئیا اوئیکے کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور ’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
اس سے پہلے، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹررمن سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کو اب وہ اپنے نجی میڈیا گروپ کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کی سمت ورفتاراورسماجی بیداری کے بنیادی اقدار کو برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…