-بھارت ایکسپریس
BJP vs Congress: جھارکھنڈ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو اوران کے قریبی لوگوں کے ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کی چھاپہ ماری میں اربوں روپئے کے نقدی ملے۔ یہ چھاپہ ماری جھارکھنڈ، اوڈیشہ اورمغربی بنگال کے 10 الگ الگ مقامات پرہوئی۔ جہاں اتنے نوٹ ملے کہ ابھی تک ان کی گنتی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ انکم ٹیکس ٹیموں کے مطابق، 300 کروڑوں سے زیادہ کا نقد مل چکا ہے اورووٹوں کی گنتی میں پورا ہفتہ لگ سکتا ہے۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو کے ٹھکانوں پر اتنی بڑی مقدار میں نقدی ملنے پراب بی جے پی کانگریس پرزبردست حملے کررہی ہے۔ کل وزیراعظم نریندر مودی نے اس چھاپہ ماری کی خبر کو سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے لکھا تھا۔ ”ملک کے لوگ ان نوٹوں کے انبارکو دیکھیں اور پھران کے لیڈران کے ایمانداری کے خطاب کو سنیں… عوام سے جولوٹا ہے، اس کی پائی پائی لوٹانی پڑے گی، یہ مودی کی گارنٹی ہے۔“
جیوتی رادتیہ سندھیا نے کانگریس پر بولا حملہ
اب بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیرجیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی کانگریس پرحملہ بولا ہے۔ مرکزی وزیرجیوتی رادتیہ سندھیا نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت میں کہا کہ”کانگریسی رکن پارلیمنٹ کے یہاں 300 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم ملی… اور ابھی بھی نوٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ میں بتا رہا ہوں کہ یہ سارا پیسہ غریبوں کا ہے۔ کانگریس کے لیڈران اور کانگریس پارٹی ایسے ہی ہڑپتی ہے۔“
یہ اب تک کی سب سے بڑی رقم: انکم ٹیکس افسر
انکم ٹیکس کے افسران کے مطابق، کانگریس رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو اوران کے قریبی لوگوں کے ٹھکانوں پرملی یہ کسی سنگل آپریشن میں برآمد ہوئی اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔ ساہو کے 10 ٹھکانوں پر گزشتہ بدھ کے روز سے چھاپہ ماری جاری ہے۔ جہاں سے ضبط نوٹوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہوں نے گننے کے لئے منگوائی گئی مشینیں بھی خراب ہوگئیں۔ نوٹوں کو 100 سے زیادہ بیگوں میں بھرکربینک پہنچایا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…