قومی

Sukhdev Singh Gogamedi Murder Case: کرنی سینا کے صدر قتل سانحہ میں پہلی گرفتاری، گوگا میڑی کو گولی مار کر بھاگنے والے شوٹر کے دوست کو جے پور پولیس نے پکڑا

Sukhdev Singh Gogamedi News: کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڑی قتل سانحہ کے ملزمین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی پولیس کو آج پہلی کامیابی مل گئی۔ پولیس نے سازش کرنے والوں میں شامل رام ویر (23) ولد ستویر کو گرفتار کرلیا۔ رام ویر وہ نوجوان ہے، جس نے گوگامیڑی کو گولی مار کر بھاگنے والے قاتل نتن فوجی کے لئے جے پور میں رکنے کا انتظام کروایا اور اس کو بائیک پر بٹھا کر بھی لے گیا تھا۔

جے پور پولیس نے بتایا کہ سکھدیو سنگھ گوگامیڑی کا قتل کرنے والے شوٹر روہت (بائیں) اور نتن فوجی (دائیں) واردات کے بعد راجستھان روڈ ویز کی بس سے ڈڈوانا گئے تھے۔  وہاں سے وہ کرایے کی کار سے سجان گڑھ پہنے تھے۔ پولیس نے ان کے فرار ہونے تک کے سارے لنک تلاش کئے۔ پتہ چلا کہ شوٹر نتن فوجی کے لئے بدمعاش رام ویر نے ہی جے پور میں پورا انتظام کروایا تھا۔

شوٹروں کے رکنے کا انتظام کرایا، بائیک پر لے گیا

سکھدیو سنگھ گوگامیڑی کو گولیاں مارنے کے بعد رام ویر اپنی بائیک سے نتن فوجی اور روہت راٹھور کو بگرو ٹول پلازہ سے آگے لے گیا تھا، پھراس نے راجستھان روڈ ویز کے ناگور ڈپو کی بس میں بٹھا کران شوٹروں کو فرارکروایا۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ رام ویر مہندرگڑھ (ہریانہ) کے ستنالی علاقے کے سریتی پلانیاں کا رہنے والا ہے۔ وہ شوٹرنتن فوجی کا پرانا دوست ہے۔ دونوں آرپی ایس سینئر سیکنڈری اسکول مہندر گڑھ میں 12ویں کلاس میں ساتھ پڑھے تھے۔

5 دسمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے گھر میں گھس کرماری گولیاں

سکھدیو سنگھ گوگامیڑی کو 5 دسمبر کو دوپہرتقریباً ڈیڑھ بجے دو شوٹروں نے گھرمیں گھس کرگولی ماری تھی۔ یہ پورا واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ پتہ چلا کہ وہ شوٹر نتن فوجی اور روہت راٹھور تھے، جنہوں نے گوگامیڑی کی شیام نگر (جے پور) واقع ان کے گھرپراندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago