قومی

شاہجہاں پور شہرکی مسجد میں قران کا نسخہ جلانےکا واقعہ

مسجد میں گھس کر دو نوجوانوں نے مذہبی کتابوں کو نذر آتش کر دیا جس کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے مین روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن لوگ آپے سے باہر ہو چکے تھے ۔

مشتعل لوگ مسجد کے باہر جمع ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے آس پاس کے بی جے پی لیڈروں کے ہورڈنگز کو اتار کر آگ لگا دی۔ یہ دیکھ کر پولیس کو مورچہ سنبھالنا پڑا اور مشتعل ہجوم کو لاٹھیوں سے منتشر کرنا پڑا۔ احتیاطی طور پر پولیس فورس کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔

مسجد میں داخل ہو کر دو نوجوانوں نے مذہبی کتابوں کوکیا  نذر آتش

سید شاہ فخر عالم میاں کی مسجد شاہجہاں پور شہر کے چوک کوتوالی علاقے کے محلہ باوزئی میں ہے۔ بدھ کی شام کچھ دیر میں دو نوجوان مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں رکھے مذہبی متن کو جلا دیا۔ امام حافظ ندیم اور دیگر نماز کے لیے پہنچے تو مذہبی کتاب کے جلے ہوئے صفحات دیکھ کر دوسروں کو اطلاع دی۔

 مسجد کے باہر ہجوم

شام گئے لوگوں کی بڑی تعداد مسجد کے باہر اور بیری چوکی روڈ پر جمع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ اے ڈی ایم انتظامیہ رام سیوک دویدی، اے ایس پی سٹی سنجے کمار فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں افسران نے امام اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے بات کی۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مہلت مانگی۔

سی او سٹی اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مسجد کے قریب واقع شو روم کے سی سی ٹی وی میں دو نوجوان دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حرکت ان دونوں نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Bharat Express

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

14 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

1 hour ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago