چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈر کے درمیان آج کے آئی پی ایل مقابلے سے قبل دھونی اور براوو کے درمیان ایک مکالمہ چرچے میں ہے، جس میں دھونی نے اپنے سابق ساتھی اور سی ایس کے کو کئی آئی پی ایل ٹرافیاں جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈوین براوو کو ’’غدار‘‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ یہ مکالمہ اس وقت ہوا جب کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آج ہونے والے مقابلے سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران براوو، جو کہ اب کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مینٹر ہیں، دھونی سے ملنے کے لیے آئے۔
کیا ہے معاملہ؟
سی ایس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی مزاحیہ انداز میں براوو کے آتے ہی کہتے ہیں کہ ’’یہ رہا غدار‘‘۔ براوو بھی دھونی کو اسی خوش طبعی سے جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں ’’زندگی بہت ہی ظالم ہے‘‘۔ اس کے بعد وہ رویندر جڈیجہ سے گلے ملتے ہیں اور ھونی سے ہاتھ ملا کر ان کے ساتھ ایک خوش گوار لمحہ ساجھا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ براوو 2011، 2018 اور 2021 میں چنئی سپر کنگز کی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ 2023 میں سی ایس کے کی جیت کے دوران انھوں نے باؤلنگ کوچ کے طور پر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم 2025 کے سیزن سے پہلے براوو نے سی ایس کے سے علیحدگی اختیار کر لی اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مینٹر بن گئے۔
دھونی کریں گے بقیہ سیزن سی ایس کی کپتانی
دریں اثنا چنئی سپر کنگز کو جمعرات کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، کیوں کہ ٹیم کے باقاعدہ کپتان رتوراج گائیکواڑ کہنی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگس کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے تصدیق کر دی ہے کہ باقی میچز کے لیے ٹیم کی کمان پھر سے مہندر سنگھ دھونی کو سونپ دی گئی ہے۔ فلیمنگ نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف جمعہ کے مقابلے سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایم ایس دھونی آئی پی ایل کے بقیہ حصے کے لیے ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔
دھونی، جنھوں نے 2008 سے 2023 تک سی ایس کے کی کپتانی کی اور پانچ آئی پی ایل ٹائٹل جیتے، 2024 کے سیزن سے پہلے کپتانی چھوڑ تے ہوئے گائیکواڑ کو یہ ذمہ داری سونپ دی تھی۔ وہیں فی الحال سی ایس کے زخمی گائیکواڑ کے متبادل کے طور پرممبئی کے نوجوان آیوش مہاترے کے نام پر غور کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست…
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…