ممبئی انڈینس کے کھلاڑیوں کو پریکٹس چھوڑ کر میدان سے بھاگنا پڑا۔
Thunderstorm in Delhi Today: جمعہ کے روز دہلی کے موسم کا مزاج اچانک بدل گیا، شہر میں دھول بھری آندھی چلنے لگی۔ تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ اس دوران دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کھلاڑی پریکٹس کررہے تھے۔ تیز آندھی-طوفان سے اسٹیڈیم میں لگے ہورڈنگ بھی اترنے کی صورتحال پیش آگئی، اس دوران سبھی کھلاڑیوں کو دوڑ کر باہر جانا پڑا۔
انڈین پریمیئرلیگ کے 18ویں ایڈیشن میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پہلا میچ 13 اپریل کو دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لئے ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ممبئی انڈینس جمعہ کو پریکٹس کرنے اسٹیڈیم میں پہنچی، لیکن کچھ وقت میں موسم کا مزاج پوری طرح بدل گیا۔ کھلاڑیوں کی پریکٹس بھی متاثرہوئی۔ کھلاڑیوں کو بیچ میں ہی پریکٹس چھوڑ کرمیدان سے دوڑکرباہرجانا پڑا۔ ممبئی انڈینس نے اس بیچ کا ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پرشیئرکیا۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں لگے ہورڈنگ بھی ہوا میں اڑ رہے ہیں۔ دھول بھری آندھی آرہی ہے اور میدان پرٹرینٹ بولٹ چلاتے ہوئے تیزدوڑلگاکرمیدان سے باہرجا رہے ہیں۔
دہلی کیپٹلس اور ممبئی کے میچ کے درمیان کیسا رہے گا موسم
دہلی کیپٹلس بنام ممبئی انڈینس میچ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار، 13 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ یہ اس گراؤنڈ پراس سیزن کا پہلا میچ ہوگا۔ جمعہ کو دھول بھری آندھی آئی، ہفتہ کو بھی بارش ہونے کا خدشہ ہے۔ ہوائیں بھی تیزچلیں گی۔ حالانکہ دہلی کے موسم کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو بارش ہونے کا امکان تقریباً نہ کے برابر ہے۔ اتوار کو دہلی کی درجہ حرارت میچ کے دوران 36 ڈگری سیلسیس تک رہے گا۔
دہلی کیپٹلس نے اپنا گزشتہ میچ رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے خلاف 6 وکٹ سے جیتا ہے۔ دہلی کیپٹلس آئی پی ایل 2025 میں واحد ایسی ٹیم ہے، جس نے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ 4 میچوں میں 4 جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلس پوائنٹ ٹیبل میں ابھی (میچ نمبر24 کے بعد) 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…