قومی

Akhilesh Yadav targets Yogi government: اکھلیش یادو نے پھر سادھا یوگی حکومت پر نشانہ، کہا-وزیر اعظم بھی ہیں یوگی سے ناراض

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے طرزِ حکومت کو آمرانہ قرار دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیہ ناتھ نے اڈولف ہٹلر کی ’’بلیک شرٹس‘‘ کی طرز پر اتر پردیش میں اپنے کارکنوں کے نیم فوجی دستے بنائے ہیں۔ راجیہ سبھا میں راجہ رانا سانگا کے بارے میں تبصرہ کرنے والے ایس پی رکن پارلیمان کے گھر پر دھاوا بولنے والی کرنی سینا کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی صدر نے دعویٰ کیا کہ ’’ریاست میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ حکومت کے کہنے پر ہو رہا ہے۔‘‘

اکھلیش یادو کا یہ بیان کرنی سینا کے کچھ کارکنوں کی جانب سے علی گڑھ میں انھیں سیاہ جھنڈا دکھانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یادو نے کہا کہ ایس پی ایم پی رام جی لال سمن کے بیان کو راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ’’جب کوئی چیز ریکارڈ سے ہٹا دی جاتی ہے تو معاملہ وہیں ختم ہو جاتا ہے، تاہم بی جے پی کا یقین جمہوریت پر نہیں بلکہ آمریت پر ہے۔‘‘

یوگی سے ناراض ہیں وزیر اعظم مودی: اکھیلش یادو

اکھلیش یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ناراض ہیں۔ وارانسی میں وزیر اعظم کے ذریعے حکام کو طلب کرکے انھیں وارانسی میں اجتماعی عصمت دری کی کیس میں ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی صدر نے کہا ’’میرے خیال میں یوگی نے وزیر اعظم کا اعتماد کھو دیا ہے۔‘‘

تخریب کا باعث بننے والی تاریخ بھلا دی جانی چاہیے: یادو

جمعہ کو علی گڑھ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ میں نے کئی مواقع پر کہا کہ وہ تاریخ جو ہمیں ترقی اور خوش حالی کی راہ پر نہیں لے جاتی، بلکہ کنفیوژن پیدا کرتی ہے اسے مسترد کر دینا چاہیے۔ ایس پی صدر نے ملک کو مختلف ذاتوں اور مذاہب کا گلدستہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا ’’ہم جتنا ایک دوسرے کو سمجھیں گے، ایک دوسرے کو گلے لگائیں گے، ایک دوسرے کے ساتھ تہوار منائیں گے، ہمارا ملک اتنا ہی ترقی کرے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

3 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

3 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

4 hours ago