آئی پی ایل

Ajinkya Rahane lashes out at critics: ’’وہ میری کامیابی سے جلتے ہیں…‘‘، اجنکیا رہانے کا ناقدین کو سخت جواب

کولکتہ: آئی پی ایل 2026 میں جمعرات کو ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا، جس میں کے کے آر کو 65 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں کپتان اجنکیا رہانے کا بلا نہیں چلا اور وہ 10 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ناقدین نے ان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوال اٹھائے، جس کا جواب رہانے نے میچ کے بعد دیا۔

ناقدین پر برہمی کا اظہار
رہانے نے کہا، ’’میرا اسٹرائیک ریٹ 2023 سے اب تک سب سے بہتر ہے۔ جو لوگ بات کر رہے ہیں وہ شاید میچ نہیں دیکھ رہے یا میرے خلاف ان کا کوئی خاص ایجنڈا ہے۔ انہیں میرا کھیلنا پسند نہیں ہے۔ مجھے جتنی کامیابی ملی ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس سے جلتے ہیں۔‘‘

اپنے کھیل پر اعتماد برقرار
کے کے آر کے کپتان نے مزید کہا، ’’میں زیادہ پریشان نہیں ہوں۔ میرا ارادہ وہی تھا، لیکن کبھی کبھی بطور بلے باز آپ کو روانی نہیں ملتی۔ جو لوگ بات کر رہے ہیں وہ یا تو کھیل کو نہیں سمجھتے یا چاہتے ہیں کہ میں مختلف انداز میں بیٹنگ کروں۔ انہیں امید نہیں تھی کہ اجنکیا رہانے اپنے کھیل میں اتنی بہتری لائیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ وہ میرے بارے میں بات کر رہے ہیں، چاہے مثبت ہو یا منفی۔ انہیں بات کرنے دیں۔ مجھے معلوم ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں اور میں نے پہلے کیا کیا ہے۔ میں دوسروں کی باتوں کے بجائے خود پر بھروسہ کرتا ہوں۔‘‘

پاور پلے میں بہترین اسٹرائیک ریٹ
آئی پی ایل 2023 کے بعد بھارتی بلے بازوں میں پاور پلے کے دوران صرف ابھیشیک شرما (176.56) کا اسٹرائیک ریٹ رہانے (167.78) سے بہتر ہے۔ حالانکہ، رہانے کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ پاور پلے کے بعد ان کا اسٹرائیک ریٹ کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کے کے آر کو مسلسل دوسری شکست
ممبئی انڈینز کے خلاف سیزن کے پہلے میچ میں 40 گیندوں پر 67 رنز بنانے والے رہانے اس بار ایس آر ایچ کے خلاف ناکام رہے اور ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے کے آر کی ٹیم 16 اوور میں 161 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

7 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago