قومی

Chennai-Puducherry Elections 2026: اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعظم مودی آج سے چنئی اور پڈوچیری میں انتخابی مہم کریں گے شروع

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی بھارت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیے جمعہ سے چنئی اور پڈوچیری کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ یہ دورہ تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی دوپہر چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ سیدھے پڈوچیری روانہ ہوں گے، جہاں وہ شام کو ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ ریلی 9 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت میں منعقد کی جا رہی ہے۔

عوامی جلسے کے بعد وزیر اعظم جمعہ کی رات چنئی واپس لوٹ آئیں گے۔ اس اعلیٰ سطح کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی پولیس نے وسیع انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ گریٹر چنئی سٹی پولیس نے اہم مقامات پر سخت سیکیورٹی اور دیگر انتظامات نافذ کیے ہیں۔ وزیر اعظم کے پروگراموں کے دوران ہموار آمد و رفت اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کثیر سطحی سکیورٹی، ٹریفک میں تبدیلیاں اور مختلف پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

کارکنان اور لیڈران سے ملاقات
ہفتہ کے روز وزیر اعظم چنئی میں تقریباً 100 پارٹی عہدیداران، نچلی سطح کے کارکنان اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔  یہ بند کمرے میں ہونے والی میٹنگ بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے اور 23 اپریل کو تمل ناڈو میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل انتخابی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر مرکوز ہوگی۔

مایلاپور میں انتخابی پروگرام اور ممکنہ روڈ شو
اس کے بعد وزیر اعظم مایلاپور میں این ڈی اے امیدوار کے حق میں ایک انتخابی پروگرام میں شرکت کریں گے، جسے چنئی کا ایک اہم سیاسی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ایک روڈ شو کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس کے لیے ٹی نگر جیسے علاقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ، حتمی راستے کی سرکاری تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ اس دورے کو تمل ناڈو میں بی جے پی کی موجودگی مضبوط کرنے اور پڈوچیری میں انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

15 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

42 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago