بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (14 جولائی) کو فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ باسٹیل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی کے طورپر شامل ہوئے جس میں ایک ہندوستانی سہ فریقی دستے کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے فرانسیسی قومی دن کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کا کا استقبال کیا گیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے، فرانسیسی سالانہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پروزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ملک کو “عالمی تاریخ کا ایک بڑا، مستقبل میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے ساتھ، ایک اسٹریٹجک پارٹنر، ایک دوست” کے طور پر سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ “1.4 بلین ہندوستانی ایک مضبوط اور بھروسہ مند شراکت دار ہونے کے لیے فرانس کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔
جمعرات (13 جولائی) کو فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اور فوجی اعزاز لیجن آف آنر حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے جمعہ (14 جولائی) کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور فرانس کی خاتون اول بریگزٹ میکرون کا ایلیسی پیلس میں ان کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
جمعہ (14 جولائی) کو وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسی صدر میکرون کی طرف سے اہم دفاعی سودوں کو حتمی شکل دینے اور ان کا اعلان کرنے کی توقع ہے، جس میں طیارہ بردار بحری جہاز چلانے کے لیے بھارت کی جانب سے 26 لڑاکا طیاروں کی خریداری اور تین اضافی اسکارپین کلاس ڈیزل-الیکٹرک آبدوزیں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…