بین الاقوامی

Israel-Hamas Cease Fire Deal: حماس پر دباؤ کے لیے نئے جنگی منصوبے تیارکررہا ہے اسرائیل، جنگ بندی سے متعلق رپورٹ میں ہوا بڑا انکشاف

امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام حماس کے ساتھ تنازعہ اورغزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی واپسی کے لئے تنظیم پردباؤبڑھانے کے لیے منصوبہ بندی پرکام کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق، گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی کی سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے بعد اسرائیلی حکام فلسطینی پٹی کے لیے بجلی اورپانی کی فراہمی روک سکتے ہیں۔ اگر یہ اقدامات کامیاب نہ ہوئے تواسرائیل غزہ کی پٹی میں فضائی حملے اورتکتیکی کا کارروائیاں دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ اسی طرح اسرائیل ان لاکھوں فلسطینیوں کوایک بار پھر گھرچھوڑکرجانے پرمجبورکرسکتا ہے، جوجنگ بندی کے دوران میں اپنے گھروں کوواپس لوٹے تھے۔

وال اسٹریٹ جرنل اخبارنے واضح کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اوریرغمالیوں کی رہائی میں پیش رفت نہ ہونے کے بیچ اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی میں لڑائی کی کارروائیوں میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بالخصوص جبکہ اسرائیل کے ہتھیاروں اورگولہ بارود کے ذخائرکی تجدید ہوچکی ہے۔ اسی طرح امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے دورمیں اسرائیل پردباؤ ڈالنے والا نہیں رہا۔ اسرائیل کے سرکاری عبرانی نشریاتی ادارے نے کل جمعہ کے روزبتایا تھا کہ اسرائیل میں سیاسی قیادت نے فوج کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شرع کرنے کی فوری تیاری کرلے۔

نشریاتی ادارے نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنگ کی طرف واپسی غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال سکتی ہے جبکہ فائربندی کے معاہدے کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں۔ حماس تنظیم بارہا باورکرا چکی ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کی پاسداری کررہی ہے۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کومعاہدے کی تمام شقوں کا پابند بنایا جائے۔ حماس نے وساطت کارممالک پرزوردیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا فوری طورپرآغازکیا جائے۔ یہ مرحلہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی انخلا اورجنگ کو مکمل طورپرروک دینے پرمشتمل ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ 19 جنوری 2025 کونافذ العمل ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کردی جائے تا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ تعداد کی رہائی عمل میں آ سکے۔  نیتن یاہواس کے مقابل کچھ پیش نہیں کرنا چاہتے ہیں اورنہ گزشتہ عرصے میں معاہدے میں مقررہ عسکری اورانسانی ذمے داریاں پوری کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی انٹلی جنس کے اندازوں کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی میں 59 اسرائیلی قیدی موجود ہیں، جن میں سے 22 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔یرغمالیوں میں 5 افراد امریکی شہریت رکھتے ہیں، جن میں اہم ترین 21 سالہ ایڈان الیگزینڈرہے۔

اسرائیل رواں ماہ 2 مارچ کواعلان کرچکا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کی تمام گزرگاہیں اورانسانی امداد کا داخلہ بند کردیا ہے۔ اس کی وجہ حماس کی جانب سے امریکی صدرکے خصوصی ایلچی کے منصوبے کوقبول کرنے سے انکارہے۔ یہ منصوبہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات جاری رکھنے سے متعلق ہے۔ قابل ذکرہے کہ اسرائیل فائربندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں جانے سے انکارکرچکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

13 minutes ago

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

49 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

51 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

2 hours ago