قومی

Law Commission extends deadline for submitting views on UCC: یکساں سول کوڈ پر عوامی رائے جمع کرنے کی مدت میں توسیع کا اعلان

Law Commission extends deadline for submitting views on UCC: لاء کمیشن نے آج یعنی 14 جولائی کو  ہندوستانی عوام کے لیے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر اپنی رائے بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت کو  28 جولائی تک بڑھا دی ہے۔ آج  سے قریب ایک ماہ قبل یعنی 14 جون کو لاء کمیشن نے یکساں سول کوڈ پر تنظیموں اور عوام سے جواب طلب کیا تھا۔ جواب داخل کرنے کی ایک ماہ کی آخری تاریخ آج یعنی جمعہ کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ لاء کمیشن نے رائے جمع کرنے کیلئے اس پورے عمل میں اب دو ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے 28 جولائی تک کی مہلت دی ہے جس دوران لوگ یوسی سی کے تئیں اپنی اپنی رائے جمع کرسکتے ہیں ۔ اس میں نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی اور تنظیمی سطح پر بھی رائے درج کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

“یکساں سول کوڈ کے موضوع پر عوام کی جانب سے زبردست ردعمل اور مختلف حلقوں سے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کو دیکھتے ہوئے، ان کے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے حوالے سے، لاء کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے خیالات اور تجاویز کو جمع کرانے کے لیے دو ہفتے کی توسیع کی جائے ۔ لاء کمیشن کی جانب سے جاری بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی دلچسپی رکھنے والا فرد، ادارہ یا تنظیم 28 جولائی تک کمیشن کی ویب سائٹ پر یو سی سی پر تبصرے  جمع کرسکتا ہے۔

لا کمیشن کو 50 لاکھ سے زائد جوابات موصول ہوئے

جواب داخل کرنے کی ایک ماہ کی مہلت آج  ختم ہو رہی تھی جس کے بعد اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ جمعرات تک، لاء کمیشن کو آن لائن 50 لاکھ سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ آن لائن آراء کے علاوہ، کمیشن کو ہارڈ کاپی میں بھی بہت سے جوابات موصول ہوئے ہیں۔ جمعرات (13 جولائی) کو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھاکہ ویب سائٹ پر آن لائن جوابات موصول ہونے کے علاوہ کمیشن کو ہارڈ کاپیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی، ڈیڈ لائن کے اختتام تک ان کی تعداد بہت زیادہ ہونے والی ہے۔ اسی وقت، کچھ تنظیموں نے یوسی سی پر ذاتی سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے لاء پینل سے رجوع کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابات کا جائزہ لینے کے بعد تنظیموں کو ذاتی سماعت کے لیے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

5 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

6 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

7 hours ago