روس اور یوکرین کے درمیان طویل جنگ کے بعد دنیا دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ اس جنگ کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اپنے ہی لوگوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ یوکرین کی جنگ کے حوالے سے کیے گئے کئی فیصلوں پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم پوتن کی مخالفت کرنے والے کئی لوگوں کی پراسرار طریقے سے موت کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ سابق روسی جنرل ولادیمیر سویریدوف کا سامنے آیا ہے، جن کی لاش بدھ (15 نومبر) کو ان کی اہلیہ کے ساتھ بستر پر ملی تھی۔امریکی جریدے نیوز ویک نے ایک سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق روسی جنرل ولادیمیر سویریدوف نے فضائیہ کی ٹریننگ کے حوالے سے روسی صدر پیوتن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب بدھ کو اس کی لاش مشتبہ حالت میں ملی ہے۔ بدھ کے روز 68 سالہ سویریدوف کے ساتھ ملنے والی لاش ایک نامعلوم خاتون کی بتائی گئی ہے، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اس کی بیوی تھی۔
ماسکو کی سکیورٹی سروسز سے منسلک روسی آؤٹ لیٹس بازا اور کومرسنٹ کی رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کی لاش بھی ملی ہے۔ سویریدوف کی موت میں تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے۔ کریملن نے سابق روسی جنرل کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں اینڈجیوسکی گاؤں میں ان کے گھر کے بستر پر ایک ساتھ ملیں۔ سویریدوف نے روس کی 6ویں فضائیہ اور فضائی دفاعی فورس کی کمانڈ کی۔ 2007 میں سویریدوف نے روسی میگزین ٹیک آف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پوتن پر تنقید کی تھی اور پائلٹوں کی ٹریننگ پر تشویش کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سویریدوف سے قبل ایک روسی تاجر پاول انتونوف کی لاش بھی بھارت کی ریاست اڈیشہ کے ہوٹل سے ملی تھی۔ انہوں نے یوکرین حملوں کے حوالے سے پیوتن کی بھی مخالفت کی تھی۔ 2015 میں سابق سوویت یونین کے عظیم سیاستدان سمجھے جانے والے روس کے نیمتسوف کو قتل کر دیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے وکیل اسٹینسلاو مارکیلوف کا نام بھی ان مخالفین میں شامل ہے جنہیں 2009 میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس طرح پیوٹن کے ایسے مخالفین کی ایک طویل فہرست ہے جو ہمیشہ کیلئے خاموش کردئے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب قانون بھی…
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’پرانے اور بے کار کورسز بند کر کے…
نئے کپتان شریئس ایئر اور نئے کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں پنجاب کنگز نے…
دیوولینا بھٹا چارجی نے اپنی بین مذاہب شادی پرکھل کربات کی ہے۔ انہوں نے بتایا…
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر…
دہلی نے 20 اوورس میں 183 رن بنائے تھے اور جواب میں چنئی کی ٹیم…