وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے نے ہفتے کے روز کولمبو میں باضابطہ وفد کی سطح کی بات چیت کے لیے ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی رشتے کو تقویت ملی۔ صدر انورا کمارا دسانائیکے نے ہندوستان کے لیے سری لنکا کی مستحکم حمایت کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ہندوستان کی سلامتی یا علاقائی استحکام کو خطرہ پہنچانے والے کسی بھی عمل کے لیے سری لنکا کی سرزمین کا استعمال کبھی نہیں ہونے دے گی۔
سری لنکائی صدر نے کہا ’’میں نے سری لنکا کے اس موقف کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی طرح سے ہندوستان کی سلامتی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔‘‘ انھوں نے خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے کولمبو کے عزم کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی، جو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم ہیں۔
ڈیجیٹل تبدیلی اور سمندری تعاون
صدر دسانائیکے نے اپنی سمندری حدود کو خصوصی اقتصادی زون سے آگے بڑھانے کے سری لنکا کے دعوے پر ابتدائی دوطرفہ تکنیکی بات چیت کے لیے ہندوستان کی حمایت طلب کی۔ دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل تعاون کے مواقع پر بھی غور و فکر کیا۔ دسانائیکے نے سری لنکا کے ڈیجیٹل پروجیکٹ کو ہندوستان کی جانب سے 300 کروڑ روپے کی گرانٹ کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ’’سری لنکا ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور میں نے متعدد ڈومینز میں ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔‘‘
مشترکہ وژن اور سہ فریقی تعاون
اس دوران ہندوستان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ ایک مشترکہ مستقبل کے لیے باہمی شراکت داری کو فروڈ دینے کے مشترکہ وژن کے مطابق ہے، جسے دسانائیکے کے گزشتہ دورۂ ہندوستان کے دوران اپنایا گیا تھا۔ اس سے قبل آج دن میں سری لنکا نے کولمبو کے آزادی اسکوائر پر وزیر اعظم مودی کا رسمی استقبال کیا۔ وہیں رات شدید بارش کے باوجود سری لنکا کے چھ سینئر وزراء نے ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…