بین الاقوامی

Vietnam Fire: ویتنام میں اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

Vietnam Fire: نیو یارک ٹائمز نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی رات ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں نو منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ بدھ کی صبح یعنی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی (VNA) نے اطلاع دی کہ آگ تقریباً 11:30 بجے (مقامی وقت) کے وقت لگی جب بہت سے رہائشی گھر پر تھے۔

ایجنسی نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ کمپلیکس تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کی، جس میں 45 گھران ہیں، لیکن فائٹرز کمپلیس تک دیری سے پہنچے کیونکہ یہ ایک تنگ گلی میں واقع ہے۔فائر ٹرکوں کو عمارت سے 300 سے 400 میٹر کے فاصلے پر کھڑا کرنا پڑا۔ ویتنام کے ڈان ٹری اخبار نے بدھ کی صبح اطلاع  دی کہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق حکام نے کی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد ہسپتال میں داخل 54 افراد میں سے کئی کی موت ہو گئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago