قومی

Jammu and Kashmir: فوجی کی جان بچانے کے لیے فوج کےڈوگ نے دی جان کی قربانی، راجوری انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک

Jammu and Kashmir: ڈوگ اپنی وفاداری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور پھر فوج کے ڈوگ دیش کی وفاداری نبھانے کے لئے  اپنی جان پر کھیل جاتے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے دوران فوج کے ایک ڈوگ نے اپنی جان قربان کر دی۔ اس  ڈوگ کا نام کینٹ تھا اور یہ ایک مادہ لیبراڈور ڈوگ تھا۔ نرالا گاؤں میں دہشت گردوں سے تصادم کے دوران وہ فوج کے جوانوں سے آگے چل رہا تھا۔ وہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں پھنس گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔

اپنے ہینڈلر جوان کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ ایک افسر نے بتایا سپاہی فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے تھے۔ کینٹ اس میں سب سے آگے تھا۔ وہاں سے ایک گولی چلی تو وہ سپاہی کو بچانے کے لیے آگے آیا۔ اسے کئی گولیاں لگیں اور وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک۔  فوج کا ایک سپاہی بھی شہید ۔

اس تصادم میں پولیس ایس پی او اور تین دیگر فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع دی تھی۔ جس  کے بعد یہ مہم چلائی گئی۔ قابل ذکر بات ہے کہ جنوری 2023 میں اسالٹ ڈوگ زوم کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وہ بھی ایک مقابلے کے دوران مارا گیا تھا۔

بھارتی فوج میں ڈوگ کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔ وہ بغیر نظر آئئے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگاتے ہیں۔ یہ ڈوگ دہشت گردوں پر حملہ کرنے میں بھی ماہر ہیں۔ فوج کے پاس  ڈوگ کی نسلیں ہیں جیسے لیبراڈورس، جرمن شیفرڈز، بیلجیئن میلینوس، ماؤنٹین سوئس ڈوگ وغیرہ۔ وہ فوج کے آپریشنز میں  اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بموں، بارودی سرنگوں اور دیگر مشکوک اشیاء کی تلاش میں ڈوگ بھی بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ بعض اوقات، یہ ڈوگ پیشگی خطرے سے خبردار کر دیتے ہیں۔

شہید فوجی کی شناخت آر ایف این روی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ تین دیگر زخمی سیکورٹی اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر محمد اشرف (ایس پی او) کے طور پر ہوئی ہے۔ کانسٹیبل محمد رفیق اور کانسٹیبل محمد اقبال بھی زخمی ہوئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

11 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

24 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

29 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

42 minutes ago

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

1 hour ago

DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

2 hours ago