علاقائی

Kerala High Court: موبائل پر اکیلے میں فحش ویڈیوز اور تصاویر دیکھنا جرم نہیں، ہائی کورٹ نے نوجوان کے خلاف درج مقدمہ کیا منسوخ

Kerala High Court: کیرلہ ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے اکیلے میں فحش تصویریں یا ویڈیو دیکھنا جرم نہیں مانا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اکیلے میں پورن دیکھتا ہے تو یہ جرم نہیں ہے۔ کیونکہ یہ اس کا ذاتی انتخاب ہے۔ ایسے میں اسے جرم قرار دینا اس کی پرائیویسی میں دخل اندازی کے مترادف ہوگا۔ یہ تبصرہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے 33 سالہ نوجوان کے خلاف درج مقدمہ کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

نوجوان موبائل پر دیکھ رہا تھا فحش ویڈیو

واضح رہے کہ سال 2016 میں کیرلہ پولیس نے ایک نوجوان کو سڑک کے کنارے موبائل پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 292 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ جس کے خلاف نوجوان نے درخواست دائر کرتے ہوئے مقدمہ منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ جس کی سماعت کرتے ہوئے کیرلہ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے تبصرہ کیا

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس پی وی کنہی کرشنن نے کہا کہ ”فحش مواد صدیوں سے چل رہا ہے۔ اب نئے دور میں، ڈیجیٹلائزیشن نے اسے اور بھی قابل رسائی بنا دیا ہے۔ “جو اب بچوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔” عدالت نے کہا کہ اگر کوئی شخص فحش ویڈیو کسی اور کو دکھائے بغیر دیکھتا ہے تو اسے قانون کے ذریعے مجرم نہیں بنایا جا سکتا، کیونکہ یہ اس کی ذاتی پسند ہے۔ اگر کوئی اس میں مداخلت کرتا ہے تو یہ اس کی پرائیویسی میں دخل اندازی کے مترادف ہوگا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ نوجوان کے خلاف ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس نے کسی اور کو عوام میں دکھایا ہو۔ اس لیے یہ جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں- Heavy Rain In UP: اتر پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے مچائی تباہی، 48 گھنٹوں میں 28 افراد کی موت، 6 اضلاع میں ریڈ الرٹ

موبائل پر پورن دیکھنا جرم نہیں

جسٹس پی وی کنہی کرشنن نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ کسی شخص کی ذاتی وقت میں فحش تصاویر دیکھنا آئی پی سی کی دفعہ 292 کے تحت جرم نہیں ہے۔ اسی طرح موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھنا بھی جرم نہیں ہے۔ اگر کوئی کسی کی فحش ویڈیو یا تصویر عوامی طور پر نشر کرتا ہے یا دوسروں کو دکھاتا ہے تو یہ جرم ہے۔ عدالت نے نوجوان کے خلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں جاری تمام کارروائی کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

23 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago