بین الاقوامی

Vice-President CP Radhakrishnan arrives in Sri Lanka: بھارت کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کا سری لنکا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت

نئی دہلی :بھارت کے نائب صدرسی پی رادھاکشنن، دو روزہ سرکاری دورے پرسری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ کولمبو آمد پر ان کا شاندار استقبال روایتی کنڈیان رقص کے ذریعے کیا گیا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رشتوں کی جھلک پیش کی۔ دورے کے دوران نائب صدر نے سری لنکا کے صدر انوراکمار اڈساناسے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کولمبو میں صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تہذیب، تاریخی رشتوں اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات کے بعد بھارتی نائب صدر کے دفتر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر مثبت گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور

بات چیت کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جن میں بھارتی ہاؤسنگ پروجیکٹ اور سری لنکا میں طوفان  دتوا سے متاثرہ علاقوں کے لئے 450 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کے تحت جاری منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد سری لنکا میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو ہے، خاص طور پر وہاں رہنے والی تمل برادری کے لیے رہائشی سہولتوں کی بہتری پر زور دیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دونوں لیڈروں نے ماہی گیروں کے مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سرحدی سمندری علاقوں میں ماہی گیری سے متعلق مسائل کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے ماہی گیر طبقے کی روزی روٹی متاثر نہ ہو۔
نائب صدر کے دفتر کے مطابق

نائب صدر کے دفتر کے مطابق یہ کسی بھی بھارتی نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا دوطرفہ سرکاری دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل روانگی کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس دورے کے دوران نائب صدر مختلف اعلیٰ سطح ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور بھارت کی معاونت سے مکمل ہونے والے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت تعمیر شدہ گھر تمل برادری کے لوگوں کے حوالے کریں گے۔یہ دورہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسیریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

10 minutes ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

48 minutes ago

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

2 hours ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

11 hours ago