قومی

Bengal Assembly elections: ’’موجودہ انتخابات ریاست کی شناخت اور وراثت کو بچانے کی لڑائی‘‘ جھارگرام انتخابی ریلی سے وزیراعظم مودی کا خطاب

جھارگرام: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے جھارگرام میں ’’وجے سنکلپ سبھا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات ریاست کی شناخت اور اس کی شاندار وراثت کو بچانے کی لڑائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بنگال اپنی پہچان کھونے کے خطرے سے دوچار ہے اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی پالیسی نہایت خطرناک سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی ایسی حکومت بنانا چاہتی ہے جو مقامی باشندوں کے بجائے دراندازوں کے مذہب، زبان اور طرزِ زندگی کو ترجیح دے۔

15 سال میں کچھ نہیں ملا

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ عوام نے ٹی ایم سی حکومت کو 15 سال دیے، جو ایک طویل مدت ہے، مگر اس دوران عوام کو کوئی خاص فائدہ نہیں ملا۔ انہوں نے خاص طور پر قبائلی علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ’’نہ پڑھائی، نہ کمائی، نہ دوائی اور نہ ہی سینچائی‘‘ کی صورتحال ہے اور ہر شعبہ بدحال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے بھی ٹی ایم سی کے نظام پر انحصار کرنا پڑتا ہے، جبکہ پارٹی کے لیڈر عوامی مسائل سے بے پروا ہو کر صرف اپنی دولت بڑھانے میں مصروف ہیں۔

بجلی، زمین اور بدعنوانی کے الزامات

مودی نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی کے کارکنوں نے قبائلیوں کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کی صورتحال بھی خراب ہے، جہاں گھنٹوں بلکہ دنوں تک بجلی غائب رہتی ہے، لیکن بھاری بل ضرور آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اندھیرے میں ہیں جبکہ ٹی ایم سی لیڈروں کی زندگی عیش و آرام سے بھرپور ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کوئلے کی لوٹ مار کرنے والوں اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بی جے پی حکومت اور خواتین ریزرویشن کا وعدہ

وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے دہلی میں بی جے پی کو اقتدار دیا، اسی طرح ریاست میں بھی بی جے پی کی حکومت قائم کریں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی اور بجلی کے بلوں سے راحت دی جائے گی، جس کے لیے “پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا” کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے خواتین ریزرویشن کے معاملے پر بھی ٹی ایم سی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پارٹی نے پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کی، جس سے خواتین کو 33 فیصد نمائندگی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔ مودی نے کہا کہ اب بنگال کی خواتین کو چاہیے کہ وہ اس کے لیے ٹی ایم سی کو جواب دیں اور آنے والے انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

56 minutes ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

2 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

3 hours ago