بین الاقوامی

Israel-Gaza War: امریکی وزیر خارجہ کا بڑا دعویٰ- غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جدہ سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہ مشرق وسطیٰ کے اپنے موجودہ دورے کے دوران جنگ کے بعد غزہ میں نظم و نسق پر بات کریں گے۔ رفح آپریشن کے بارے میں انٹونی بلنکن نے العربیہ کو بتایا کہ واشنگٹن نے رفح میں اسرائیل کے آپریشن کے متبادل تجویز کیے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں اسرائیلیوں کے ساتھ ان تجاویزپربات کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا خطے میں دیرپا امن کا وژن ہے جس پر وہ چھ فریقی کمیٹی سے بات کریں گے۔

سمندری پل پر کام دو ہفتوں میں شروع

انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ کو امداد کی ترسیل کے لئے غزہ کی پٹی تک سمندری پل پرکام دوہفتوں کے بعد شروع ہو جائے گا۔ ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اب بھی اسرائیل پر زمینی گزرگاہیں کھولنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کوغزہ کے انسانی حالات کی کوئی پرواہ نہیں ہے ورنہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔

بحیرہ احمر کا مسئلہ بین الاقوامی

متوازی طورپرانٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں نے یمن میں ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو انکے لوگوں کے لیے جا رہے تھے۔ بحیرہ احمر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف امریکی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ واشنگٹن بحیرہ احمر پر حملے روکنے کے لیے ایران پر حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

مشرق وسطی کا دورہ

خیال رہے بلنکن اپنے اتحادی اسرائیل کے ساتھ کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات میں حالیہ تناؤ کے درمیان غزہ جنگ کے حوالے سے سیز فائر تک پہنچنے کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ وہ سب سے پہلے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے خطے میں یہ ان کا چھٹا دورہ ہے۔ بلنکن سعودی عرب سے آج قاہرہ جائیں گے۔ سعودی عرب میں ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ بلنکن جمعہ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ نے بلنکن کے سعودی عرب پہنچنے تک اسرائیل کے طے شدہ دورے کا اعلان نہیں کیا تھا۔ وزارت نے فوری طور پر دورہ کے شیڈول سے اسرائیل میں سٹاپ کو حذف کرنے کی وجوہات کی وضاحت نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

4 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

16 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago