علاقائی

Cylinder Explosion in Rajasthan: جے پور میں سلنڈر پھٹنے سے لگی شدید آگ، تین بچوں سمیت پانچ افراد کی ہوئی موت

جے پور: راجستھان کے جے پور میں جمعرات کی صبح کو ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے بعد کمرے میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک جوڑا اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق، یہ خاندان، بہار کا رہنے والا ہے، ایک فیکٹری میں کام کرنے کے لیے جے پور آیا تھا اور وشوکرما تھانہ علاقے کے جیسلا گاؤں میں رہ رہا تھا۔

پولیس نے کہا، “خاتون کھانا پکا رہی تھی اور تبھی گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ گھر میں آگ لگنے سے اس کے تین کمسن بچوں سمیت خاندان کے تمام افراد زندہ جل گئے۔” پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور لاشوں کو اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا۔

اس دوران وزیر اعلی بھجن لال شرما نے بھی مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ جے پور کے وشوکرما میں زبردست آگ لگنے سے 5 شہریوں کی بے وقت موت کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔ مرحوم کی روح کو سکون پہنچے اور خدا سے لواحقین کے لیے اس صدمے کو برداشت کرنے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

2 hours ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

3 hours ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

3 hours ago