فوج کا کہنا ہے کہ محمد ابوحسنہ حماس کے عسکری ونگ کے جنگی معاونت کے شعبے میں شامل تھا اورحماس کے مختلف یونٹوں کے درمیان سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ حماس کے فیلڈ کارکنوں سے بات چیت اوران کی رہنمائی بھی کرتا تھا۔ بدھ کے روزحماس کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبرکوجنگ کے آغازسے اب تک 73,024 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31,272 ہو گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے منگل کے روزکہا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن رفح میں ایسے کسی بھی اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، جس سے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوں۔ جیک سلیوان نے کہا کہ جوبائیڈن کا خیال ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام کا راستہ رفح پر حملہ کرنے میں مضمرنہیں ہے جہاں ڈیڑھ ملین افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔