بین الاقوامی

Russia Ukraine War: ہم یوکرین کی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے ،جب تک وہ روس کے خلاف نہیں جیت جاتا -امریکی صدر جو بائیڈن

 امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو یوکرین پر روسی میزائل اور ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بائیڈن نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ بائیڈن کے مطابق امریکہ نے گزشتہ چند مہینوں میں یوکرین کو سینکڑوں میزائل دیے ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔ یوکرین کو جلد ہی میزائلوں کی نئی کھیپ(سپلائی) دی جائے گی۔ اس کے لیے امریکی محکمہ دفاع کو میزائلوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک سے بھی یوکرین کی مدد کرنے کو کہا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ہم یوکرین کی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے ،جب تک وہ روس کے خلاف نہیں جیت جاتا۔
زیلنسکی نے کہا – پوتن انسان نہیں ہیں

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اس کو  ‘غیر انسانی’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوتن انسان نہیں ہیں۔ انہوں نے جان بوجھ کر حملے کے لیے کرسمس کے دن کا انتخاب کیا۔

روسی حملے میں 1 ہلاک، 21 زخمی

روس نے اس حملے میں یوکرین کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے حملے کے لیے 78 میزائل اور 106 ڈرون استعمال کیے ہیں۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ 21 زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق روس نے بیلسٹک میزائلوں سے بھی حملہ کیا ہے روس نے یہ میزائل بحیرہ اسود سے فائر کیے ہیں۔ خرکیو کے گورنر نے بتایا کہ روس نے ان کے شہر پر کم از کم 7 میزائل داغے ،جس سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد یوکرین کے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔

خراسان میں متعدد افراد زخمی

اس سے قبل کرسمس کے موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے کرسمس کی چھٹیوں پر یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے بڑے میزائل اور ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا تھا۔ الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ روسی میزائلوں نے جنوبی یوکرین میں کم از کم ایک شخص کو ہلاک، تین کو زخمی اور پورے یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔ خراسان کے گورنر نے بدھ کی صبح ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کیا۔ یوکرین نے بھی جمعے کو روس کی کرسک سرحد پر امریکی میزائل داغے تھے۔ اس حملے میں 6 افراد مارے گئے تھے۔ اس کے فوراً بعد روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ کر دیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago