بین الاقوامی

Ukraine could give up land in exchange for membership: یوکرین کچھ علاقے روس کے حوالے کرکے نیٹو کی رکنیت اور ملک میں امن حاصل کرسکتاہے،نیٹو حکام کی تجویز پر کیف چراغ پا

نیٹو کی رکنیت اور جنگ کے خاتمے کے بدلے یوکرین اپنا علاقہ روس کو دینا پڑسکتا ہے، نیٹو کے ایک سینیئر اہلکار نے یہ تجویز دی ہے، جس  پر کیف کی جانب سے سخت ناراضگی بھرا ردعمل سامنے آیا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے چیف آف سٹاف سٹیان جینسن نے ناروے میں ایک تقریب میں کہا کہ اگرچہ کوئی بھی امن معاہدہ یوکرین کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے، اتحادی ارکان اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ 18 ماہ کی جنگ کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ یوکرین اپنا علاقہ چھوڑ دے، اور بدلے میں نیٹو کی رکنیت حاصل کر لے۔جینسن نے مزید کہا  کہ یوکرین کی جنگ کے بعد کی حیثیت کے بارے میں سفارتی حلقوں میں بات چیت جاری ہے۔

تاہم، یوکرین نے مسلسل اپنی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ 2014 سے پہلے کی سرحدوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور وہ روس کے زیر قبضہ اپنے علاقے کے بڑے حصوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش میں جوابی کارروائی میں مصروف ہے۔جینسن اس بات پر زور دینے میں محتاط تھے کہ وہ محض ایک خیال کااظہار کر رہے ہیں اور یہ کہ “یہ یوکرین پر منحصر ہے کہ وہ کب اور کن شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، جو نیٹو کے اس موقف کی عکاسی کرتا ہے کہ یوکرین کے بغیر کسی بھی امن تصفیے پر اتفاق نہیں ہونا چاہیے۔لیکن یہ خیال کیف کے حق میں اچھا نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ یوکرین اس بات سے ناخوش ہے کہ جینسن، ایک اہم شخصیت اور اسٹولٹنبرگ کے قریبی ساتھی ہیں ،اس کے باوجود عوام میں اس تجویز پر بحث کر رہے ہیں۔

کیف نے کہا کہ نیٹو کے لیے زمینی معاہدہ روسی جارحیت کو اعزاز دینے کے برابر ہو گا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ایک سینئر مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے لیےزمین کا سودا؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔ اس کا مطلب ہے جان بوجھ کر جمہوریت کی شکست کا انتخاب کیا جارہا ہے، یہ یقینی طور پر عالمی مجرم کی حوصلہ افزائی کرنے جیسا ہے، روسی حکومت کو بچانے جیسا ہے، بین الاقوامی قانون کو تباہ کرنا اور جنگ کو دوسری نسلوں تک پہنچانے کے برابر ہے یہ خیال اور یہ تجویز، اس لئے کسی صورت ایسی تجویز کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

پوڈولیاک نے کہا کہ جب تک روس کو جنگ میں بھاری نقصان نہیں اٹھانا پڑجاتاہے، یہ مغرب کے لیے ایک طویل المدتی مسئلہ کھڑا کرتا رہے گا۔ اگر پیوتن کو عبرتناک شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے، روس میں سیاسی حکومت نہیں بدلتی ہے اور جنگی مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی ہے، تو جنگ یقینی طور پر روس کی مزید بھوک کے ساتھ واپس آئے گی۔ لیکن جون میں شروع ہونے والے جوابی کارروائی کی سست پیش رفت سے یوکرین کی پوزیشن کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ اگرچہ کیف کو مغربی ٹینکوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں اور توپ خانے کا عطیہ ملا ہے، لیکن اس کی افواج نے اب تک روس کی بھاری دفاعی پوزیشنوں کے خلاف صرف محدود علاقائی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس بیچ نیٹو نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس کا مقصد اس ہنگامے کو ٹھنڈا کرنا تھا۔ اس میں نیٹو نے کہا کہ ہم جب تک ضروری ہو یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے، اور ہم ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔نیٹو اتحاد کی پوزیشن واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔تاہم، جینسن نے کہا کہ امن کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے بارے میں بات چیت ختم ہونے کا امکان نہیں ہے، یہاں تک کہ دونوں فریقوں کی لڑائی جاری ہے۔میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ایسا ہونا چاہئے۔ لیکن یہ ایک ممکنہ حل ہوسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی ای ڈی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ جمعہ…

21 mins ago

Ornate Jewels: :آرنیٹ جیولز ،زیورات: جذبہ، دستکاری، اور خوبصورتی کا سفر

ہمارا عزم، 'زینت،' خوبصورتی، عیش و عشرت، اور اپنے آپ کو بے وقت کے ساتھ…

38 mins ago

Asaduddin Owaisi On PM Modi Russia Visit: پی ایم مودی کے روس پہنچنے پر اسدالدین اویسی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی…

2 hours ago

Bigg Boss OTT 3: ’میں گھر جانا چاہتی ہوں…‘ وشال کے کمنٹ پر کرتیکا ملک نے کہی یہ بڑی بات

وشال کے تبصرہ پرکرتیکا ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب…

2 hours ago