بین الاقوامی

Ban on Social Media: برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر کا اہم فیصلہ، ذہنی صحت کی خاطر 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیراسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہزاروں والدین سے مشاورت اور بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کیر اسٹارمر نے کہا کہ آج کے دور میں بچے ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی ان کی زندگی کے ہر شعبے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے منفی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی عمل کے دوران ہزاروں والدین نے شکایت کی کہ ان کے بچے سوشل میڈیا کے عادی بنتے جا رہے ہیں۔ مسلسل اسکرولنگ کی عادت کھیل کود، نیند اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے میں رکاوٹ بن رہی ہے، جبکہ اس سے بچوں کی ذہنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

حکومت طاقتور ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کرے گی مقابلہ

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا بلکہ تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان ممالک کے تجربات سے بھی سیکھا جنہوں نے اسی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی بعض حلقوں اور دنیا کی چند بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مخالفت کی جائے گی، لیکن حکومت اس دباؤ کا مقابلہ کرے گی کیونکہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسٹارمر کے مطابق سوشل میڈیا بچوں کو غیر محفوظ اور ناخوش بنا رہا ہے، جبکہ ہر بچے کو ایک محفوظ، خوشگوار اور بہتر بچپن کا حق حاصل ہے۔

کئی ممالک پہلے ہی ایسے اقدامات پر کر رہے ہیں غور

برطانیہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک سرکاری پینل نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے عمر کی سخت جانچ اور بعض فیچرز پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ اسی طرح فرانس 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے قانون کو تیز رفتاری سے نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ آسٹریلیا گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین اور ڈنمارک بھی ایسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

17 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

49 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago