بین الاقوامی

UN General Assembly: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اٹھایا کشمیر مسئلہ

UN General Assembly: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ڈبیٹ سے خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ “ایک اور پیشرفت جو جنوبی ایشیا میں علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت اور تعاون کے ذریعے کشمیر میں ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا قیام ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ “ترکیہ کی جانب سے، ہم اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے۔” ان کا یہ تبصرہ نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند ہفتوں بعد آیا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اردوغان نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور 15 “عارضی” اراکین کو مستقل رکن بنانے کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- UN General Assembly: اس ہفتے عالمی رہنماؤں کے جمع ہونے پر کیا ہے توقعات

انہوں نے کہا کہ، “یہ 20 (5+15) گردش میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے چاہئیں۔ لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، دنیا پانچ سے بڑی ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ دنیا پانچ سے بڑی ہے، تو ہمارا مطلب یہ ہے کہ یہ صرف امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس کے بارے میں نہیں ہے۔” حالیہ برسوں میں، ترکیہ رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلہ کا حوالہ دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

24 minutes ago

2027 Uttar Pradesh Assembly Elections: اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے، بولے: اب سیدھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لوں گا

اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو…

1 hour ago

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

11 hours ago