بین الاقوامی

Maria Branyas dies in Spain: نہیں رہیں دنیا کی سب سے عمر دراز خاتون، ماریا برانیاس کا اسپین میں 117 سال کی عمر میں ہوا انتقال، اب یہ ہے دنیا کا عمر رسیدہ شخص

میڈرڈ: دنیا کی سب سے عمر دراز شخصیت سمجھی جانے والی ماریہ برانیاس 117 سال 168 دن کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے اہل خانہ نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔ جنوری 2023 میں فرانسیسی راہبہ لوسائل رینڈن کی موت کے بعد وہ دنیا کی سب سے عمر دراز شخصیت بن گئیں۔ ان کے اہل خانہ نے کہا کہ ان کی شمال مشرقی اسپین کے شہر اولوٹ کے ایک گھر میں ’’پرامن طور پر اپنی نیند میں، بالکل اسی طرح ہوئی جس طرح وہ چاہتی تھیں، پرامن طریقے سے اور درد کے بغیر‘‘۔

خاندان نے کچھ دن پہلے برانیاس کے کچھ آخری الفاظ بھی شیئر کیے تھے۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق، انہوں نے کہا، ’’ایک دن، جسے میں ابھی تک نہیں جانتی، لیکن جو بہت قریب ہے، یہ طویل سفر ختم ہو جائے گا، اتنی لمبی زندگی گزارنے کے بعد موت مجھے تھکا ہوا پائے گی، لیکن میں چاہوں گی کہ وہ مجھے مسکراتے ہوئے، آزاد اور مطمئن پائے، رونا مت، مجھے آنسو پسند نہیں اور سب سے بڑھ کر میرے لیے غمگین مت ہونا، کیونکہ تم مجھے جانتے ہو، میں جہاں بھی جاؤں گی، میں خوش رہوں گی، کیونکہ میں کسی نہ کسی طرح تمہیں اپنے پاس رکھوں گی۔”

ماریا 4 مارچ 1907 کو سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں

ایک صحافی کی بیٹی ماریا برانیاس 4 مارچ 1907 کو سان فرانسسکو، امریکہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ 1914 میں اسپین واپس آگئیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر ویرونا کے ایک اسپتال میں ہیلتھ کیئر آفیسر بننے سے پہلے بطور نرس کام کیا۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کا اکلوتا بیٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ ان کے 11 پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

بتا دیں کہ ماریہ برانیاس نے 2020 میں کووڈ 19 وائرس کو شکست دے دی تھی۔ حالانکہ، ان کی بیٹی روزا نے کہا کہ ان کی حالت 2023 تک ’’خراب‘‘ ہو چکی تھی۔ روزا نے کہا، ’’وہ درد میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ بیمار ہیں۔ انہوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو اپنی حالت کی وجہ بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے متعلق امریکی دعوؤں کو ’گمراہ کن‘ قرار دیا، کہا- اسرائیل کے تئیں ’اندھا تعصب‘ دکھا رہا ہے امریکہ

برانیاس کے بعد اب جاپان کے تومیکو اتوکا سب سے عمر دراز شخص بن گئے ہیں۔ وہ 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago