بین الاقوامی

Israel-Palestine Conflict: مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح کی فلسطین کی حمایت میں جذباتی اپیل، کہا- ’غزہ میں قتل عام بند کروایا جائے‘

اسرائیل-فلسطین جنگ میں غزہ کے اسپتال پر ہوئے حملے اور اس میں تقریباً 500 عوام کے جاں بحق ہونے کے سانحہ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اسی ضمن میں مصر کے اسٹار فٹبالرمحمد صلاح نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بڑا مطالبہ کیا ہے۔ فٹبالر محمد صلاح نے غزہ میں جاری صورتحال کے پیش نظر ایک جذباتی ویڈیوپیغام جاری کیا ہے، جس میں عالمی رہنماؤں پرزوردیا گیا ہے کہ وہ مل کر معصوم جانوں کا قتل عام بند کروائیں۔ عرب نیوزکے مطابق، بدھ کوان کے ایکس اکاؤنٹ (ٹوئٹر) پرجاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں وہ کافی فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔ 

51 سکینڈزپرمشتمل پیغام میں محمد صلاح نے کہا کہ’ایسے مواقع پربات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وہاں بہت زیادہ تشدد اوردل دہلا دینے والے بربریت پر مبنی واقعات ہوئے ہیں۔ آس کے بعد وہ عالمی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ ’اکٹھے ہو جائیں اور مزید خونریزی بند کروائیں۔ انسانیت کو اہمیت دی جانی چاہیے۔‘ وہ دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر کھانے کے سامان، پانی اور طبی سہولتوں کی ضرورت ہے۔‘

pic.twitter.com/cpyHFIhuQj

— Mohamed Salah (@MoSalah) October 18, 2023

محمد صلاح کا کہنا ہے کہ’بڑھتے تشدد کو دیکھنا برداشت سے باہر ہو گیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ تمام زندگیاں مقدس ہوتی ہیں اوران کو بچایا جانا چاہئے۔ قتل عام بند کو روکنے کی ضرورت ہے۔‘ اسٹار فٹبالر نے مزید کہا کہ وہ افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’خاندانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے۔ وہاں کے لوگ خوفناک حالات میں ہیں اوریہ بات واضح ہے کہ غزہ کے لئے امداد کی اجازت دی جانی چاہئے۔‘

یہ بھی پڑھیں:  Israel-Palestine Conflict: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کے دوران غزہ اور ویسٹ بینک کے لئے انسانی امداد کا اعلان کیا

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر ہوئے حملے میں پانچ سوسے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اس پر پوری دنیا میں تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ مصری فٹبالرمحمد صلاح کا کہنا تھا کہ ’پچھلی رات (نشانہ بننے والے) اسپتال کے مناظر دل کو دہلا دینے والے تھے۔‘ محمد صلاح کا ویڈیو پیغام اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اب تک اس کو 14 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

13 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago