بہار کے مدھوبنی کی بسفی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر بچھول نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں کے اندر رہیں اور ہندوؤں کو اپنا تہوار بغیر کسی رکاوٹ کے منانے دیں۔ بی جے پی ایم ایل اے کے اس بیان سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سے لے کر کانگریس تک سبھی نے حکومتسے ایم ایل اے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دراصل ہولی کا تہوار جمعہ کو ہے اور اس دوران رمضان کا مہینہ بھی ہے۔ ایم ایل اے ہری بھوشن ٹھاکر نے کہاکہ میں مسلمانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایک سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں۔ ہولی کا تہوار ان میں سے ایک جمعہ کو آتا ہے۔ لہٰذا انہیں ہندوؤں کو تہوار منانے دینا چاہئے اور اگر ان پر رنگ لگ جائیں تو انہیں برا نہیں لگنا چاہئے۔ اگر انہیں اس سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ گھر پر ہی رہیں۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔اس دوران جب صحافیوں نے بی جے پی ایم ایل اے سے کہا کہ مسلمان رمضان کے مہینے میں روزہ رکھتے ہیں اور جمعہ کے دن خصوصی نماز پڑھتے ہیں تو ایم ایل اے نے کہا کہ ان کا ہمیشہ دوہرا معیار ہے۔ عبیر گلال کے سٹال لگا کر پیسے کما کر خوش ہوتے ہیں لیکن اگر ان کے کپڑوں پر کوئی رنگ لگ جائے تو انہیں دوزخ یعنی جہنم کا خوف ہونے لگتا ہے۔
تیجسوی یادو نے کیا پلٹ وار
بی جے پی ایم ایل اے کے اس بیان پر کافی ہنگامہ ہورہاہے۔ اس پر سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ آپ کے ‘باپ کا راج’ نہیں ہے۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ایم ایل اے بچول کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ بہار ہے، جہاں آر ایس ایس-بی جے پی اور سنگھ پریوار کے ارادے ہر بار ناکام ہو جاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے مسلمان بھائیوں میں دہشت میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ لیکن ہمارا ملک ایسا ہے جہاں ہر مسلمان کو کم از کم پانچ سے چھ ہندو بچانے کیلئے آگے آئیں گے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ میں یہ بھی چاہوں گا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بچول کو فون کریں اور اقلیتی برادری کے خلاف ان کےبیان کے لیے ان کی گرفت کریں۔ لیکن قائد ایوان سے جو اب اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں ان سے یہ توقع رکھنا بہت زیادہ ہے۔ تاہم، ریاستی اقلیتی امور کے وزیر اور جنتا دل (یونائیٹڈ) لیڈر جمع خان نے کہا کہ “کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا”۔ انتظامیہ کو تہوار کے دوران ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ تمام لوگوں کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ جہاں تک نماز کا تعلق ہے تو لوگ جمعہ کے دن مسجد میں نماز پڑھتے ہیں۔ اگر اس دن پہنے ہوئے کپڑوں پر کسی بھی طرح سے رنگ لگ جائیں تو وہ نماز نہیں پڑھتے، اس لیے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ نمازیوں پر رنگ نہ ڈالیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے ان کی رہائش گاہ…
موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار…
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…